​​حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کا ایک قبر سے مکالمہ

ایک مرتبہ آپ اپنے ایک عزیز کے جنازے کے ساتھ قبرستان تشریف لے گئے ـ قبرستان میں پہنچ کر آپ الگ تھلگ ایک جگہ پر جا کر بیٹھ گئے اور کچھ سوچنے لگے، کسی نے عرض کیا : اے امیر المومنین! آپ تو اس جنازے کے ولی تھے اور آپ ہی علیحدہ بیٹھ گئے؟ فرمایا : ہاں! مجھے ایک قبر نے آواز دے کر کہا : اے عمر بن عبدالعزیز! تو مجھ سے یہ کیوں نہیں پوچھتا کہ میں ان آنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہوں؟ میں نے کہا: ضرور بتا ۔ اس نے کہا : جب یہ میرے اندر آتے ہیں تو میں ان کے کفن پھاڑ دیتی ہوں ، میں ان کے بدن کے ٹکڑے کر دیتی ہوں ، سارا خون چوس لیتی ہوں، گوشت کھا لیتی ہوں اور بتاؤ کہ آدمی کے جوڑوں کے ساتھ کیا کرتی ہوں ؟ کندھوں کو بازؤوں سے جدا کر دیتی ہوں ، بازؤوں کو کلائیوں سے جدا کر دیتی ہوں اور سرینوں کو بدن سے جداد کر دیتی ہوں اور سرینوں سے رانوں کو جدا کردیتی ہوں اور رانوں کو گھٹنوں سے اور گھٹنوں کو پنڈلیوں سے اور پنڈلیوں کو پاؤں سے جدا کردیتی ہوں ـ یہ فرماکر حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ رونے لگے اور فرمایا: دنیا کا قیام بہت ہی تھوڑا ہے اور اس کا دھوکہ بہت زیادہ ہے ـ اس میں جو عزیز ہے وہ آخرت میں ذلیل ہے،اس میں جو دولت والا ہے وہ آخرت میں فقیر ہے، اس کا جوان بہت جلد بوڑھا ہوجائے گا ـ(الـعـاقبۃ فی ذکر الموت ـ الاشبلی ص ا۹۱)

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا يَزَالُ الدِّينُ ظَاهِرًا مَا عَجَّلَ النَّاسُ الْفِطْرَ، ‏‏‏‏‏‏لِأَنَّ الْيَهُودَ وَ النَّصَارَى يُؤَخِّرُونَ(ابو داؤد:۲۳۵۳)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے نقل کرتے ہیں ، آپ نے فرمایا :’’ دین اس وقت تک غالب رہے گا جب تک لوگ افطار کرنے میں جلدی کرتے رہیں گے کیونکہ یہود و نصاریٰ تاخیر سے افطار کرتے ہیں ۔“

اہم مسئلہ

جو شخص خود روزہ نہ رکھے اس کی دعوت افطار کا حکم۔ جو شخص بلا کسی عذر شرعی کے رمضان المبارک کا روزہ چھوڑتا ہو اور خلاف سنت طریقہ پر دعوت افطار کرتا ہو، تو ایسے شخص کی دعوت افطار میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۳۴۸)

شاعری

ایمان کی لذت تجھے اللہ چکھائے دربار نبی پھر تجھے اللہ دکھائے پھر ہند سے طبیبہ کی طرف جلد تو جائے لبیک کی کانوں میں صدا پھر ترے آئے ساقی تجھے پھر جام محبت کے پلائے اللہ تجھے شرک سے بدعت سے بچائے تا عمر تجھے سنت نبوی پر چلائے ایمان کی لذت تجھے اللہ چکھائے دیوانہ تجھے عشق محمد کا بنائے ہے میری دعا اب ترا مقصود بر آئے زمزم سے تری پیاس کو اللہ بجھائے پھر گنبد خضرا کا ہو دیدار میسر کعبہ تجھے پھر اپنے کلیجہ سے لگائے

Download Videos

Naats