آیۃ القران

لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ(۵۷)(سورۃ المؤمن)
ترجمہ : یقینی بات ہے کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کے پیدا کرنے سے زیادہ بڑا کام ہے، لیکن اکثر لوگ (اتنی سی بات) نہیں سمجھتے(۵۷)(آسان ترجمۃ القران) یعنی: مشرکین عرب مانتے تھے کہ آسمان و زمین سب اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی اتنی سی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی کہ جو ذات اتنی عظیم الشان چیزیں عدم سے وجود میں لاسکتی ہے، اس کے لیے انسانوں کو دوبارہ پیدا کرنا کیا مشکل ہے۔ چنانچہ اس واضح بات کا بھی وہ انکار کرتے ہیں۔(آسان ترجمۃ القران)

پچاس روپیے والی فوٹو

پچاس روپیے والی فوٹو

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل تین تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔ بیس روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔ تیس روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں- اور پچاس روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے ۵۰ روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔ اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور بیس روپے والی زندگی نہیں گزارتے آپ جیسے بھی ہیں ، بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔ بیس روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رہیں گے

Image 1

Naats