سبحان الله ❤️ غسلِ کعبہ کی باوقار تقریب کا آغاز غسلِ کعبہ ایک نہایت روحانی اور عظمت سے بھرپور عمل ہے، جو ہر سال دو مرتبہ انجام دیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران بیت اللہ شریف کو خوشبوؤں اور پاکیزہ پانیوں سے دھویا جاتا ہے۔ 2025 کے غسلِ کعبہ میں درج ذیل مخصوص اشیاء استعمال کی جارہی ہیں: 40 لیٹر زمزم کا پانی، جو چاندی کے دو بڑے برتنوں میں رکھا گیا۔ زمزم کے پانی کو 540 ملی لیٹر طائف کے عرقِ گلاب کے ساتھ ملایا گیا تاکہ خوشبو اور پاکیزگی میں اضافہ ہو۔ 24 ملی لیٹر اعلیٰ معیار کا طائف عرقِ گلاب کا تیل (Rose Oil)۔ 24 ملی لیٹر حرمین کا مخصوص عود کا تیل (Oud Oil)۔ 3 ملی لیٹر کستوری (Musk)، جو دیواروں اور فرش کو معطر کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔ یہ تمام اشیاء نہایت اعلیٰ معیار کی ہوتی ہیں اور ان کا انتخاب خصوصی اہتمام اور احترام کے ساتھ کیا جاتا ہے تاکہ بیت اللہ کی عظمت و تقدس کی تجدید کی جا سکے۔