کچھ اسطرح سے میری زندگی کی گزر ہوئی ہمہ وقت تیری عبادتوں سے غافل رہی احکام الہٰی سے منھ پھیرے رہی سنت نبویﷺ کو پس پشت ڈالتی رہی میرے اندر کوئی بھی دین و اسلام کی نشانی نہ رہی قرآن کی تلاوت کی کبھی فکر نہ رہی دن ورات تیری نافرمانی میں ڈوبی رہی عقبیٰ کی کبھی فکر نہ رہی دنیا اور اسکی ہلاک کر دینے والی لزت کو اپنا سب کچھ سمجھتی رہی گناہوں پر گناہ کرتی رہی در بدر ٹھوکریں کھاتی ہی رہی پھر ایک دن تیرے کرم کی برسات ہوئی تونے مجھے اپنا بنایا تیری طرف میں پیش ہوئی اپنی ہر خطاء پر شرمسار ہوئی اپنے کیۓ پر پشیمان ہوئی خود کو تیرے سامنے جھکاتی ہی رہی اور پھر تونے مجھ ناکارہ پر رحم ہی رحم کیا میری ہر خطاء کو درگزر کیا میری ہر کوتاہی و لغزش کو معاف کیا میرے ہر فعل قبیح کو پوشیدہ رکھا میری ہر جائز خواہشات کو تکمیل کیا کچھ اسطرح سے تیری رحمتوں کی برسات ہوئی تو میرا ہوا اور میں تیری ہوئی اپنے کیۓ پہ نادم اور تیری عنایات پر شکر ادا کرتی ہی رہی ﺍﻟﻠﻬﻢ ﻟﻚ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﺣﻤﺪﺍ ﺩﺍﺋﻤﺎ أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القیوم واتوب الیہ ✍🏻۔۔۔۔۔۔ بنت شمشیر 💦🤍