کیاڈیجیٹل دور میں مطالعہ ممکن ہے ؟ جی ہاں ممکن ہی نہیں بلکہ آسان بھی ہے ، بس انسان شوشل میڈیا کے استعمال کی حدیں مقرر کرلے، کن پلیٹ فارم سے فائدہ ممکن ہو گا، کن ایپلیکیشنس کو استعمال کرنا چاہئے اس سے آگاہی حاصل کرلے، اگر ٹیکنالوجی کا صحت مند استعمال پورے ہوش و حواس کے ساتھ اس کے فوائد و نقصانات کو سامنے رکھ کر کیا جائے تو کتب بینی کی بہت ساری راہیں ہموار ہوں گی ، غریب اور متوسط طبقہ کتابوں کے اخراجات تلے دبنے سے بچ جائے گا، ٹیکنالوجی کی وجہ سے تعلیمی سطح میں اضافہ ہوا ہے، ایک تحقیق کے مطابق ۲۰۲۰ ء کے بمقابلے میں ۲۰۲۲ء میں مصنفین اور ادیبوں کی تعدا میں مزید ۳۲ فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ بجا ہے کہ لوگ آف لائن کتب بینی کو آن لائن پر ترجیح دیتے ہیں لیکن آن لائن کی تعدا میں مزید ۳۲ فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ لیکن آن لائن کتب بینی کی وجہ سے مطالعہ کرنے والوں کے فیصد میں اضافہ بھی ہو تا جا رہا ہے۔ (کتاب : ماہنامہ الرشید لکھنؤ نومبر ۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ)