معاشرہ کا درد ناک پہلو یہ بھی ہے: کسی بھی لڑکا لڑکی کے لیے شادی کے بعد ان کی اولین ترجیح اولاد کی نعمت کا حصول ہوتا ہے۔ لیکن مشاہدہ ہے کہ ابھی دلہن کے ہاتھ کی مہندی کا رنگ پھیکا نہیں پڑتا کہ محلے بھر کی دادیاں، نانیاں جمع ہوتی ہیں اور لڑکی سے کہتی ہیں، “بہو خوشخبری کب سنا رہی ہو؟” جیسے خوشخبری تو بہو اپنے ساتھ جہیز میں لائی ہو اور خوشخبری سنانا اس کے دائرہ اختیار میں ہو۔ اور جن جوڑوں کی شادی کو تین، چار سال کا عرصہ گزر جائے تو لوگ کہتے ہیں، “اب تو خوشخبری سنا ہی دو!” لیکن کبھی سوچا ہے ہمارے ان جملوں سے اس لڑکی کے دل پر کیسے آری چلتی ہوگی، وہ کتنا ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہوگی۔ ہمارے کہے ہوئے جملے محض جملے نہیں ہوتے، یہ الفاظ کے گرز ہوتے ہیں جس کے ذریعے ہم اس لڑکی کے ارمانوں کا خون کرتے ہیں۔ نہ جانے اس لڑکی نے خود ہی اپنے آپ کو کتنی تسلیاں دی ہوں گی، ذہن بھٹکانے کے لیے کیا کیا جتن کیے ہوں گے۔ لیکن ہمارا ایک سوال جو صرف چسکا لینے کے لیے ہوتا ہے، اس لڑکی کو کتنی اذیت اور کتنا درد دیتا ہوگا، عام لوگ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ یہی دباؤ ہوتا ہے جس کی وجہ سے لڑکیاں جعلی عاملوں کے پاس جاتی ہیں، جہاں وہ اپنا مال تو ضائع کرتی ہی ہیں، بسا اوقات اپنی عزت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ میں اپنی ماؤں، بہنوں سے التجا کرتا ہوں کہ کچھ بھی بولنے میں احتیاط کریں، “پہلے تولو، پھر بولو” پر عمل کریں۔ یہ وقت چسکے لینے کا نہیں ہے۔ یہ وقت ان کی امید بڑھانے کا ہے، ان کو حوصلہ دینے کا ہے۔ اللہ کی ذات پر ان کے یقین کو مضبوط کرنے کا ہے۔ خدانخواستہ اگر کل کو یہی صورت ہماری بہن، بیٹی کے ساتھ پیش آ گئی تو ہم کہاں جائیں گے؟ اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ بہت سوچ سمجھ کر کریں تاکہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہو۔ لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور محبت سے پیش آئیں۔

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

صالحین میں سے ایک شخص کا واقعہ

صالحین میں سے ایک شخص کا واقعہ

صالحین میں سے ایک شخص روزانہ شہر کی دیوار پر کھڑے ہوکر رات میں یہ آواز لگاتا تھا ''چلو قافلے کے چلنے کا وقت آگیا ہے''ـ جب اس کا انتقال ہوگیا تو شہر کے حاکم کو یہ آواز نہیں سنائی دی ـ تحقیق پر پتہ چلا کہ اس کی وفات ہوگئی ہے تو امیر نے یہ اشعار پڑھے ـ مَا زَالَ يَلْهَجُ بِالرَّحِيلِ وَذِكْرِه حَتَّى انَاخَ بِبَابِهِ الْجَمَّالُ فَأَصَابَهُ متیقظا مُتَشَمِّرًا ذَا أَهْبَةٍ لَمْ تُلْهِهِ الْآمَالُ اشعار کا ترجمہ: '' وہ برابر کوچ کی آواز اور اس کے تذکرے سے دلچسپی لیتا رہا یہاں تک کہ خود اس کے دروازے پر اونٹ بان (موت کے فرشتے کی طرف اشارہ ہے) نے پڑاؤ ڈالا ـ چنانچہ اسے بیدار' مستعد اور تیار پایا ـ کھوٹی آرزوئیں اسے غافل نہ کرسکیں" ـ (التذکرۃ فی احوال الموتی والآخرۃ ۱۰) کتاب : اللہ سے شرم کیجئے (صفحہ ۱۹۲) مصنف: مفتی سلمان منصوری پوری انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ