*بزرگوں کی خدمت میں اصلاح علم کے لیے بھی جانا چاہیے* "مشائخ کے یہاں جانے کی ضرورت عموما یہ سمجھی جاتی ہے کہ عمل کی اصلاح ہو، مگر میں کہتا ہوں کہ علم کی اصلاح کے لیے بھی جانا چاہیے، اس لیے کہ صحیح علم اللہ والوں ہی کے پاس ہوتا ہے، علم قیل و قال کا نام نہیں ہے، بلکہ ایک نور ہے جو اللہ کی طرف سے مومن کے قلب میں ڈالا جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ عملی گمراہی علمی گمراہی کا نتیجہ ہے اور یہ اس زمانے میں عام ہے، عقائد کا تعلق علم ھی سے ہے، علم صحیح نہ ہوگا تو عقیدہ بھی صحیح نہیں رہ سکتا." مصلح الامت حضرت *مولانا شاہ وصی اللہ* فتح پوری رحمة اللہ علیہ (تذکرہ مصلح الامت، ص169)