🌺میں ایک عورت ھوں🌺 اے ابن آدم ! میں ایک عورت ھوں ھر رشتے میں محترم ھر روپ میں پاکیزہ میں وہی عورت ہوں کہ جس کی گود میں پرورش پائی پیغمبروں نے ولیوں نے نیکوں کاروں نے ،عقل والے، علم والے، مردوں نے جس کی دعاؤں سے درجے ملتے ھیں جس کی خدمت سے جنت ملتی ھے جس کی پرورش پر بشارتیں ملتی ھیں جس سے نکاح پر ایمان مکمل ھوتا ھے سنو ! میں تمھارے نسب کی محافظ ھوں مجھے کھیل تماشہ نہ بناؤ جس روپ میں تم مجھے عزت دوگے باوفا پاؤ گے ۔ باکردار پاؤ گے ۔ میں ناقص عقل ھوں اس وجہ سے کہ معاشرے کو اس طرح نہیں جانتی جس انداز میں مرد جانتے ھیں اور مردوں کے فریب اور چھوٹ کا صحیح اندازہ نہیں کرسکتی خدارا میری خواھشات کو میری کمزوری نہ سمجھو مجھ پر نسلوں کا دارو مدار ھے ۔ مجھ سے بقاۓ انسان ھے ۔ حیا کا تقاضا دونوں سے ھے مردوں سے بھی عورتوں سے بھی ۔ تم لوگوں کی عورتوں کے ساتھ عفیف (( پاک دامن) رھو تمھاری عورتیں بھی عفیف رھیں گی۔ 🤍💫