آپ کا کیا خیال ھے اگر کسی عمارت (گھر) پر ایک ہزار کلو گرام وزنی بم گرے اور گھر کے مکین ملبے سمیت اچھل کر پچاس میٹر (یعنی 150 فٹ) اوپر فضا میں جا پہنچیں تو کیا کسی انسان کے زندہ بچ جانے کا کوٸی امکان پیدا ہو سکتا ھے ؟؟؟ داٸیں طرف والی تصویر کے سرخ داٸرے کے اندر دیکھ لیجیے جس میں ایسا ہی حقیقی منظر ھے۔ تو جواب ھے کہ اللہ اگر چاہے تو سب کچھ ممکن ھے۔ غز ہ میں رضاکارانہ طور پہ طبی خدمات کی فراہمی پر مقرر مراکش کے ڈاکٹر یوسف ابو عبداللہ نے اسی سانحہ میں معجزانہ طور پر بچ جانے والی چند یوم کی ایک بچی انعام کو اٹھا رکھا ھے اور انھوں نے ہی سارا واقعہ الجزیرہ کے ایک فیلڈ جرنلسٹ کو سنایا۔ سبحان الله وبحمدہ سبحان العظیم