https://islamictube.in/new_site/public/images/news_images/4019_2025-06-18_islamictube.jpg

پینٹاگون کا مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کا حکم، سفارتی حل کا امکان کم

18 جون 2025، واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایران کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا، جس میں سپریم لیڈر کی خفیہ طور پر ہلاکت کی دھمکی بھی شامل تھی۔ اس کے باوجود، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتی حل کے لیے اب بھی ایک محدود موقع موجود ہے۔ پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں فوجی طاقت بڑھاتے ہوئے اضافی لڑاکا طیاروں کی اسکوارڈن، ایک دوسرا ایئر کرافٹ کیریئر، اور متعدد ڈسٹراٹئرز تعینات کیے۔ ڈیفنس سیکریٹری پیٹ ہیگستھ نے ٹرمپ کو فوجی اختیارات پیش کیے ہیں۔ بی-52 بمبار طیارے ڈیگو گارشیا اڈے پر موجود ہیں، جو یمن میں حوثی اہداف پر حملوں کے لیے بی-2 اسٹیلتھ بمبارز کی جگہ لے چکے ہیں۔ بی-2 واحد طیارہ ہے جو ایران کے فوردو جیسے گہرے زیرزمین جوہری تنصیبات کو تباہ کر سکتا ہے۔ سابق سینٹکام کمانڈر جوزف ووٹل کے مطابق، بی-2 کو جلد علاقے میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔ امریکی فوج ابھی دفاعی پوزیشن میں ہے اور ایران پر حملہ نہیں کر رہی، لیکن ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’’ہمارے پاس ایران کے آسمانوں پر مکمل کنٹرول ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل حملوں سے شہریوں یا امریکی فوجیوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، ورنہ ’’ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے۔‘‘ ایران نے اسرائیلی حملوں کے دوران مذاکرات سے انکار کیا ہے، لیکن ٹرمپ کا الٹی میٹم واضح ہے کہ وہ خامنہ ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔