چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا..... "میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😄 ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا...... "یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"😊 الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو دم بہ خود رہ گیا... "اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😅 گول گپے کے ٹھیلے پر یوں لکھا تھا..... "گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، مونہہ کا بڑا ہونا ضروری ہے، پورا کھولیں۔"😂 پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا.... "آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"😔 گھڑی کی دوکان پر بھی ایک زبردست فقرہ دیکھا... "بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"😀 بالوں کی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر لکھ دیا ھم بھی بال بال بچاتے ھیں😆 اور ایک دندان ساز کا لکھا فقرہ پڑھا تو ہنسی آ گئی "دانت کوئی بھی توڑے لگا ہم دیں گے🤪" ایک دوکان کے شٹر پر لکھا دیکھا "دوکان کے اوقات کار: صبح 9 سے شام 6 تک، ہم اپنی اوقات میں رہتے ہیں."