*1️⃣ 🔥زمین پر اکڑ کر مت چل!* _🌿جو آج تخت پر ہے، کل خاک میں ہوگا۔_ *2️⃣ 🌼غرور مت کر دولت پر!* _🌿یہ وہ امانت ہے جو کل کسی اور کے ہاتھ میں ہوگی۔_ *3️⃣ 💥علم پر ناز نہ کر!* _🌿اگر عمل نہ ہو تو علم بوجھ بن جاتا ہے۔_ *4️⃣ 🌿زندگی کا اصل حسن!* _🌿دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں ہے۔_ *5️⃣ 🕊️حقیقی خوشبو وہی!* _🌿جو کردار سے آتی ہے، عطر سے نہیں۔_ *6️⃣ 🔥نماز نہ چھوڑ!* _🌿یہی تیرے سکون کا راز ہے۔_ *7️⃣ 🌙رات قبر کی یاد دلاتی ہے!* _اور صبح آخرت کا پیغام دیتی ہے۔_ *8️⃣ 🌼مت بھول کہ انسان فانی ہے!* _🌿جو آیا ہے، اسے جانا بھی ہے۔_ *9️⃣ 💯بڑا وہی جو جھک جائے!* _🌿درخت جتنا پھلدار ہو، اتنا ہی جھکتا ہے۔_ *🔟 🌟اللہ کی یاد سب سے بڑی دولت!* _🌿جسے یہ دولت ملی، اسے سب کچھ مل گیا۔_

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

یہ کالا نشان کیوں ہے؟

یہ کالا نشان کیوں ہے؟

امام زین العابدین رحمہ اللہ الله کو اللہ تعالیٰ نے بہت خوبصورت جسم عطا کیا تھا۔ جب ان کی وفات ہوئی اور غسال ان کو نہلانے لگا تو اس نے دیکھا کہ ان کے کندھے کے اوپر ایک کالا نشان ہے۔ اس کو سمجھ نہ آسکی کہ یہ کالا نشان کیوں ہے؟ اہل خانہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ ہمیں پتہ نہیں ہے۔ جب کچھ دن گزر گئے تو وہاں کے ضعفا اور معذوروں کے گھروں سے آواز آئی ، وہ کہاں گیا جو ہمیں پانی پلایا کرتا تھا ؟ پھر پتہ چلا کہ رات کے اندھیرے میں امام زین العابدین رحمہ اللہ پانی کی بھری ہوئی مشک اپنے کندھے کے اوپر لے کر ان کے گھروں میں پانی مہیا کیا کرتے تھے اور اس راز کو انہوں نے اس طرح چھپائے رکھا کہ زندگی بھر کسی کو پتہ بھی نہ چلنے دیا۔(البدایہ والنہایہ : ۱۳۳۹، حلیۃ الاولیاء : ۱۳۶۳) یہ ہے ایمانی زندگی کہ انسان دوسرے کی خدمت بھی کر رہا ہے ، ہمدردی بھی کر رہا ہے، مگر اس سے صرف (شکریہ) کا بھی طلب گار نہیں ہے۔ وہ انسانیت کی خدمت فقط اللہ رب العزت کی رضا کے لیے کر رہا ہے۔