السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے خیر و عافیت سے ہوں گے مجھے اس ایپ کے ایڈمن سے گزارش ہے کہ اپ اس میں نماز کا اوقات کا جو فیوچر دۓ ہیں اس میں اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر علاقے والے اپنے علاقے کے حساب سے نماز کے اوقات کو سیٹ کر سکیں ابھی کیا ہوتا ہے کہ لوکیشن کے حساب سے آٹومیٹک سیٹ ہو جاتا ہے میری گزارش یہ ہے کہ نماز کے اوقات والے سیکشن کو اس طرح سے بنایا جائے کہ ہر یوزر اپنے مسجد کے حساب سے نماز کے اوقات کو سیٹ کر سکیں امید ہے کہ میری بات پر غور و طلب کیا جائے گا ویسے ماشاءاللہ اس ایپ کے بارے میں سن کر اور یوز کر کے بہت خوشی ہوئی لیکن اگر ساتھ میں نماز کے اوقات کو اپڈیٹ کر دیں تو اور زیادہ مزید بہتری ہو سکتی ہے میر محمود الحسن قاسمی

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

_جب آپ کی آنکھیں وسیع ہو جاتی ہیں ، تو آپ کا دل تنگ ہو جاتا ہے

_جب آپ کی آنکھیں وسیع ہو جاتی ہیں ، تو آپ کا دل تنگ ہو جاتا ہے

قارون نہیں جانتا تھا کہ ہمارے جیب میں موجود اے ٹی ایم کارڈ اس کی چابیوں کی جگہ لے لیتا ہے، اسکی چابیاں مضبوط مرد بھی نہیں اٹھا سکتے تھے...!! کسرٰی فارس نہیں جانتا تھا کہ ہمارے ڈرائنگ روم کی کنبی اس کے تخت سے زیادہ آرام دہ ہے...!! قیصر، جس کے غلام اس کے سر کے اوپر شترمرغ کے پروں سے ہوا کرتے تھے، اس نے کبھی ہمارے گھروں میں موجود ایئر کنڈیشنر نہیں دیکھے...!! ہرقُل، جو فخریہ پانی کی قنینی سے پانی پیتا تھا اور جس کے ارد گرد لوگ اس کی ٹھنڈک پر حسد کرتے تھےاس نے کبھی ہمارے گھروں میں موجود واٹر کولر سے پانی نہیں پیا...!! خلیفہ المنصور، جس کے غلام گرم اور ٹھنڈے پانی کو ملاتے تھے تاکہ وہ فخر سے غسل کر سکے، اس نے کبھی جاکوزی میں غسل نہیں کیا...!! حج کا سفر جو اونٹوں کی پیٹھ پر مہینوں لیتا تھا، ہمارے لیے ہوائی جہازوں میں چند گھنٹوں کا سفر ہے...!! ہم ایک ایسی زندگی گزار رہے ہیں جسے بادشاہوں نے کبھی نہیں گزاری، بلکہ خواب میں بھی نہیں دیکھی، اور پھر بھی ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی قسمت کو روتے ہیں۔ جب آپ کی آنکھیں وسیع ہو جاتی ہیں، تو آپ کا دل تنگ ہو جاتا ہے۔ الحمد لله کہہ دیں وہ الله ہمارے لیے کافی ہے۔ منقول۔ انتخاب اسلامک ٹیوب پرو ایپ ۔