بچوں کو زیادہ سزا دینا مفید نہیں حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ زیادہ سزا تعلیم کے لئے مفید نہیں ۔ اس کے حسب ذیل مفاسد ہیں: ا سزا کے خوف سے بچے اپنا یاد کیا ہوا بھول جاتے ہیں۔ ۲ بچوں کے قوی کمزور ہو جاتے ہیں۔ ٣۔ زیادہ پٹتے پٹتے بچے سزا کے عادی بن کر بےحیا ہو جاتے ہیں۔ پھر سزا کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ۴ انتقام لینے کی قدرت چونکہ بچوں میں نہیں ہوتی اس لئے ان کے دل میں کینہ پیدا ہو جاتا ہے۔ پھر کینہ سے حسد پیدا ہوتا ہے۔ ۵۔ پھر ایذارسانی کی فکر ہوتی ہے۔ ۶ ۔ پھر مکر و فریب کی عادت پڑتی ہے۔ یہ سب ( مفاسد ) کبر کی اولاد ہیں۔ ( معارف اشرفیہ ، صفحہ ۱۰۶)
                                


