گستاخ رسول صلّی اللہ علیہ وسلم نشانی میرے آقا کی مٹاؤ گے یہاں کب تک حقیقت کو چھپائیں گے یہ ظالم حکمراں کب تک ضرورت کے مطابق ہم نے چمن کی آبیاری کی ہمارے ساتھ ہولی لوگ کھیلیں گے یہاں کب تک یہاں آثار جو بھی ہیں میرے پرکھوں کی منت ہے کتابوں سے ہٹائیں گے ہماری داستاں کب تک نشیمن کو جلا کر وہی چپ چاپ بیٹھا ہے رہے گا میرے باغوں میں ایسا باغباں کب تک یہاں ذرہ ذرہ میں میرے اسلاف رہتے ہیں یہاں صبر و تحمل سے رہیں گے بے زباں کب تک غریبی دیکھ کر اپنے پرائے ہو ہی جاتے ہیں یہاں مظلوم کی سنتے رہے آہ و فغاں کب تک یہاں حق بات کہنے کی جسارت کھو گئی سب میں گمنام آخر رہے گا آسماں مہرباں کب تک باشم چوکسی گمنام کاوی والا ( بھروچ گجرات انڈیا )
                                


