مرنے سے پہلے ابا جی کی زیارت : ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حضرت مولانا محمد علی جوہرؒ کی بیٹی بیمار ہوئی، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا، جوان العمر بیٹھی تھی ماں نے پوچھا کوئی آخری تمنا کوئی آخری خواہش؟ کہا ابا جی کی زیارت کو جی چاہتا ہے ماں نے خط لکھوادیا، جوان العمر بیٹی کا خط پردیس میں ملا کہ میں اپنے عمر کی آخری گھڑیاں گن رہی ہوں، دل کی آخری تمنا ہے کہ ابا حضور تشریف لائیں تو میں آپ کا دیدار کرلوں کتنی بڑی بات تھی، حضرت کو وہ خط ملا حضرت مولانا محمد علی جوہرؒ نے اس خط کے پشت پر دو شعر لکھ کر وہ خط واپس بھیج دیا، بیٹی کو اس حال میں کیا جواب لکھافرماتے ہیں: میں تو مجبور ہوں اللہ تو مجبور نہیں تجھ سے میں دور ہوں وہ تو مگر دور نہیں تیری صحت ہمیں منظور ہے لیکن اس کو نہیں منظور تو پھر ہم کو بھی منظور نہیں یہ کیفیت نصیب ہوجائے تو زندگی کا مزہ آ جائے اللہ رب العزت ہمارے لیے اپنی یہ محبت آسان فرما دے ۔ آمین ( خطبات ص ۱۱۵ - ۱ ) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ کتاب : اللہ کی محبت پیدا کرنے کا طریقہ صفحہ نمبر : ۹۴ تالیف : حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ