اے ارضِ فلسطین تُو جادہِ "والطور" ہے تُو منبعِ "والتین" کندہ ترے سینے پہ ہیں قرآں کے مضامین بھولے نہ تجھے موسی و عیسی کے فرامین خادم تری چوکھٹ کے ہیں دنیا کے سلاطین اے ارض فلسطین دامن میں ترے ہیں شبِ اسری کی بہاریں "رَفْرَف" کو ملائک تری بستی میں اتاریں حاضر تری آغوش میں نبیوں کی قطاریں اقصیٰ سے ہے گردوں تلک آوازہِ یٰس اے ارضِ فلسطین کیوں آج فلسطین میں وحشت کا سماں ہے کیوں غزّہ میں ماتم کدہ ہر ایک مکاں ہے کیوں تجھ کو مٹانے پہ تُلا سارا جہاں ہے کیوں تیرے لیے دہر کے حالات ہیں سنگین اے ارض فلسطین خونخوار درندے ترا دل نوچ رہے ہیں ٹکڑے تری گلیوں میں جوانوں کے پڑے ہیں بچوں کے کلیجوں سے مکانات بھرے ہیں بارود ہواؤں میں ، زمیں خون سے رنگین اے ارض فلسطین اب جاگ اٹھے ہیں ترے جانباز جیالے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم کو سنبھالے سر کفر کے طاغوت کا ٹھوکر پہ اچھالے اب مسجدِ اقصی کبھی ہو گی نہیں غمگین اے ارض فلسطین اے کاش کہ لشکر یہاں اطرف سے آئیں تکبیر کے نعرے تری مسجد میں لگائیں سر ، ارضِ مقدّس تری حرمت پہ کٹائیں پھر کفر کے پنجوں سے تُو آزاد ہو آمین اے ارض فلسطین کلام: جنید اشفاق اٹکی

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

یہ سب دین کے شعبے ہیں

یہ سب دین کے شعبے ہیں

لیسٹر برطانیہ میں علماء کرام کی محفل میں ایک دفعہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی صاحب رح نے فرمایا کہ فرض کرو انڈیا کے کسی گاؤں میں کسی بھاری جسم والے شخص کا انتقال ہوگیا جون جولائی کی گرمی ہو قبرستان کئی کلومیٹر کے فاصلے پر ہو اور جنازہ اٹھانے والے صرف چار آدمی ہوں راستے میں ایک مسافر شخص ملا اس نے اپنا سامان ایک جانب رکھا اور جنازے کو کندھوں پر اٹھانے والوں کے ساتھ شامل ہوگیا۔ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رح نے علماء سے پوچھا ان چار آدمیوں کو اس مسافر شخص کے آنے سے خوشی ہوگی یا تکلیف؟ سب علماء کرام نے کہا خوشی ہوگی۔حضرت مولانا نے مزید فرمایا کہ یہ پانچوں آدمی تھوڑا آگے بڑھے تو ایک اور مسافر نظر آیا اس نے بھی اپنا سامان ایک سائیڈ پر رکھا اور ان پانچوں آدمیوں کے ساتھ جنازے کو کندھا دینے کے لئے شریک ہوگیا حضرت رح نے پھر علماء کرام سے پوچھا بتاؤ کہ اس چھٹے آدمی کے آنے سے پہلے پانچ آدمی خوشی محسوس کریں گے یا تکلیف؟ سب نے کہا خوشی۔تو پھر حضرت رح نے فرمایا کہ اس وقت ہم سب بھی دین کی ذمہ داری کندھوں پر اٹھا کر چل رہے ہیں دین کی خدمت کر رہے ہیں جب یہ بات ہے تو ہمیں ایک دوسرے کے کام کو دیکھ کر خوش ہونا چاہئے اس لئے کہ ہم سب کا مقصد ایک ہے۔تدریس تصنیف تبلیغ جھاد سیاست تصوف درس قرآن ودرس حدیث یہ سب دین کے شعبے ہیں اگر ہم سب ایک دوسرے کے رفیق ہوتے تو دنیا کا نقشہ کچھ اور ہوتا مگر شیطان ہمیں رفیق بننے نہیں دیتا ہمیشہ ہمیں ایک دوسرے سے متنفر کرتا رہتا ہے سیرت کا ایک پہلو اتفاق بھی ہے جو نظر انداز ہورہا ہے۔