`اچھے غلام کی صفت اپناو`

امام ابن الجوزي رحمه اللہ فرماتے ہ...
Ummah Post
5 May, 2025

`اچھے غلام کی صفت اپناو`

امام ابن الجوزي رحمه اللہ فرماتے ہیں:

میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا کہ وہ ظہر کی اذان سے پہلے ہی وضو کر رہی تھی، مجھ سے رہا نہ گیا تو میں نے اس سے پوچھ لیا: کیا ظہر کی اذان ہو گئی ہے؟

اس بوڑھی خاتون نے جواب دیا:

*أنا أذهب إليه قبل أن يناديني*

میں اس (اللہ) کی طرف اس کے بلاوے سے پہلے ہی چلی جاتی ہوں۔

امام ابن الجوزي رحمه اللہ کہتے ہیں:

اس کے بعد میں نے جان لیا کہ میں ایک برا بندہ ہوں۔

محدث عظیم امام سفیان بن عیینہ رحمه اللہ فرماتے ہیں:

تم برے غلام کی طرح نہ بنو کہ وہ بلانے پر ہی آتا ہے۔

التبصرة للإمام ابن الجوزي؛ ص: 131

Share this article
علم نافع کی علامت
مضامین

علم نافع کی علامت

ایک سوال ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ علم نافع کی علامت کیا ہوتی ہے؟ جی ہاں نفع دینے والا علم بھی ہوتا ہے نبی علیہ السلام نے ہمیں دعاء سکھائی ہے: اللهم اني أعوذ بك من علم لا ينفع “اے اللہ ! میں پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دیتا ہو چناں چہ علم نافع کی دو علامتیں ہیں۔ پہلی علامت: بندے کو اس علم...