حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ أَنْ يُؤَخِّرُوا الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِهِ (ترمذی:۱۶۷)

نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت پر دشوار نہ سمجھتا تو میں عشاء کو تہائی رات یا آدھی رات تک دیر کر کے پڑھنے کا حکم دیتا“

مکّی...مکھّی ، مدنی...بدنی

تحریکات حاضرہ کے سلسلے میں فرمایا(مولانا اشرف علی تھانوی) کہ اگر مظالم سے بچنے پر قادر نہیں ہو اپنے کو مکّی سمجھو اور صبر کرو اور اگر قادر ہو .. مدنی سمجھو اور قدرت سے کام لو۔ مگر اب تو یہ ہو رہا ہے کہ یا تو مکی کی جگہ مکھی اور ذلیل بنیں گے اور یا مدنی کی جگہ بدنی اور پہلوان بنیں گے اور خطرات میں پھنسیں گے ...

اہم مسئلہ

اعادہ والی نماز میں اذان و اقامت اگر کسی نماز کا کسی فساد کی وجہ سے ، وقت ہی کے اندر، اعادہ کیا جا رہا ہو، تو یہ اعادہ بلا اذان واقامت ہی ہوگا، اذان واقامت کی ضرورت نہیں ہے۔(اہم مسائل/ج:۹/ص:۸۵)

شاعری

محمد ہے ممدوح ذات خدا محمد کا ہو و صف کس سے ادا محمد سا مخلوق میں کون ہے اسی کا طفیلی ہے یاں جون ہے محمد خلاصہ ہے کونین کا محمد وسیلہ ہے دارین کا محمد کی طاعت جہاں پر ہے فرض محمد کی طاعت سے جا، دل کا مرض پڑے کفر اور شرک میں ہم تھے سب محمد سے ہم کو ملی راہِ رب گرفتار تھے نفس و شیطاں کیساتھ محمد نے دی ہم کو ان سے نجات خبر دی ره دین و ایمان سے کہ تاہم بچیں نفس و شیطان سے بتائے ہمیں ایسے وہ داؤ گھات کیا ہم نے جس سے عدوؤں کو مات محمد کی طاعت کر آٹھوں پہر کہ تا وصل سے حق کے ہو بہرہ ور محمد کی طاعت کو رکھ جان میں محمد محمد کہہ ہر آن میں محمد کی الفت سے اور چاہ سے ملے گا تو امداد ، اللہ سے محمد کے ہیں خاص حق کے ولی ابوبكرؓ وفاروقؓ و عثمانؓ علىؓ محمد کے اصحاب ازواج و آل ہر اک ہے ہدایت کا بد ر کمال

Download Videos

Naats