آیۃ القران

فَمَن٘ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرٗا يَرَهٗ (٧) وَمَن٘ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ شَرّٗا يَرَهٗ(٨)(سورۃ الزلزال)

چنانچہ جس نے ذرہ برابر کوئی اچھائی کی ہوگی ، وہ اُسے دیکھے گا (۷) اور جس نے ذرہ برابر کوئی بُرائی کی ہوگی ، وہ اُسے دیکھے گا (۸)(آسان ترجمۃ القران)

​​​​مولانا ادریس کاندھلوری رحمہ اللہ کا عجیب واقعہ

مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ کا واقعہ ہے۔ بیچارے بڑے بھولے بھالے اور سیدھے سادھے تھے۔ ہر وقت ان کا دھیان اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف لگا رہتا تھا۔ اور کثرت کے ساتھ مطالعہ کرتے تھے،ایک دفعہ یہاں تشریف لائے،میرے یہاں قیام تھا۔میں نے اپنے صاجزادے سے کہا،حضرت حج کے لئے تشریف لے جارہے ہیں اس لئے کچھ ضروریات ہیں ذرا تم ساتھ بازار چلے جاؤ۔ جب شام کو واپس تشریف لائے تو فرمانے لگے،بھائی! میں نے دیکھا کہ جگہ جگہ سڑکوں پر بورڈ لگے ہوئے ہیں اور اس میں لکھا ہے "تبت سنو " "تبت سنو" (تبت سے مولانا مراد قرآن کریم کی سورت لے رہے تھے) لیکن یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ "قل ھواللہ سنو" کیا بات ہے ؟ میں نے کہا، حضرت! آپ سے پڑھنے میں غلطی ہوئے ہے،یہ تبت سنو نہیں ہے بلکہ تبت اسنو (Tibet Snow) ہے، یہ ایک کریم کا نام ہے۔ فرمانے لگے جب ہی مجھے تعجب ہورہا تھا کہ جگہ جگہ تبت سنو لکھا ہے لیکن قل ھواللہ سنو کہیں نہیں ہے

اہم مسئلہ

شادیوں کے موسم میں بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ جہاں کہیں منڈپ لگا ہوا ہے، کھانا جاری ہے، تو بیٹھ گئے ، کھانا کھا لیا اور چل دیئے، جب کہ انہیں نہ تو کھانے کی دعوت ہوتی ہے، اور نہ اجازت، اس طرح بغیر دعوت اور بغیر اجازت (صراحۃً یا دلالۃً ) کے کسی کے یہاں کھانا کھانا جائز نہیں ہے، اور غیرت و حمیت کے بھی خلاف ہے، حدیث پاک میں‌ہے : ”جو شخص بغیر دعوت کے کھانے کے لیے گیا ، وہ چور بن کر داخل ہوا، اور لٹیر ابن کر واپس ہوا “ (مشكوة المصابيح : ص/۲۷۸، رقم الحدیث : ۳۲۲۲)(کتاب:درسی و تعلیمی اہم مسائل/ ص: ۴۶۰)

شاعری

زندگی آسان بنا لیجئے ظرف وسیع کر لیجئے جو ساتھ چل رہے ہوں انہیں چلنے دیجئے جو رک گئے ہوں انہیں رکنے دیجئے شکوے شکایتیں کم کر دیں جو ہاتھ بڑھائے خوش آمدید جو دامن جھٹک دے اللہ حافظ رکنے والوں سے وجہ مت پوچھیں دامن جھٹکنے والوں کی فکر چھوڑ دیں، جو موجو د ہے اس سے لطف اٹھائیں، جو نہیں ہے اس کے لئے بے چین نہ ہوں، اپنی خواہشیں مختصر کر دیں خود سے کمتر کا موازنہ کریں اپنے سے اوپر درجات مت دیکھیں زندگی آسان ہو جائے گی

Download Videos

Naats