*(شادی سے پہلے)* تُم جَو ہَنستی ہَو تَو پُھولُوں کی اَدا لَگتی ہَو، اَور چَلتی ہَو تَو اِک بادِ صَبا لَگتی ہَو، دَونُوں ہاتُھوں میں چُھپا لیتی ہَو اَپنا چَہرہ، مَشرِقی حُور ہَو دُلہَن کی حَیا لَگتی ہَو، کُچھ نہ کَہنا مَیرے کَندھے پہ جُھکا کَر سَر کَو، کِتنی مَعصُوم ہَو،تَصوِیرِ وَفا لَگتی ہَو، بات کَرتی ہَو تَو ساگَر سے کَھنَک جاتے ہیں، لَہَر کا گِیت ہَو،کَوئل کی صَدا لَگتی ہَو، کِس طَرف جاؤ گی زُلفُوں کے یہ بادَل لے کَر، آج مَچلی ہُوئی ساوَن کی گَھٹا لَگتی ہَو، تُم جِسے دَیکھ لَو،اُسے پِینے کی ضَرُورَت کَیا ہے...؟ زِندگی بَھر جَو رَہے،اَیسا نَشہ لَگتی ہَو، مَیں نے مَحسُوس کِیا تُم سے یہ   باتَیں کَر کے، تَم زَمانے میں زَمانے سے جُدا لَگتی ہَو...! 💠💠💠💠💠💠 *(شادی کے بعد)* تم جو ہنستی ہو تو آسیب زدہ لگتی ہو اور روتی ہو تو اس سے بھی بُرا لگتی ہو دونوں ہاتھوں میں چھپا لیتی ہو بٹوا میرا تم نِری چور ہو، چوروں کی سبھا لگتی ہو کچھ نہ کہنا مِرے کاندھے پہ جھکا کر سر کو بات کرتے ہوئے ایک بھونپو پھٹا لگتی ہو کس طرف جاؤ گی یہ زہر بھرا پھن لے کر آج مچلی ہوئی ناگن کی ادا لگتی ہو ساتھ گر تم ہو تو دشمن کی ضرورت کیا ہے بلکہ ایذا میں تو دشمن سے سِوا لگتی ہو میں نے محسوس کِیا ساتھ تمہارے رہ کے پڑ گئی سر مِرے تم ایسی بلا لگتی ہو 🤣🤣🤣🤣🤣

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

موازنہ چھوڑیں، خود پر یقین رکھیں

موازنہ چھوڑیں، خود پر یقین رکھیں

شیراور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں، لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتااور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔🦈 شیر کو سمندر میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا اور شارک کو جنگل میں شکارنہ کر پانے کی وجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا۔ دونوں کی اپنی اپنی حدود ہیں جہاں وہ بہترین ہیں۔🐅 اگر گلاب کی خوشبو ٹماٹر سے اچھی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کھانا بنانے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔🌹 ایک کا موازنہ دوسرے کے ساتھ نہ کریں۔ آپکی اپنی ایک طاقت ہے۔۔۔ اسے تلاش کریں اور اس کے مطابق خود کو تیار کریں۔ کبھی خود کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں۔۔۔ بلکہ ہمیشہ خود سے اچھی اُمیدیں وابستہ رکھیں۔۔۔ یاد رکھیں ٹوٹا ہوا رنگین قلم بھی رنگ بھرنے کے قابل ہوتا ہے۔ مویشی گھاس کھانے سے موٹے تازے ہو جاتے ہیں🌱 جبکہ یہی گھاس اگر درندے کھانے لگ جائیں تو وہ اسکی وجہ سے مر سکتے ہیں۔ 🦣 کبھی بھی اپناموازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں۔اپنی دوڑ اپنی رفتار سے مکمل کریں جو طریقہ کسی اور کی کامیابی کی وجہ بنا ضروری نہیں کہ وہ آپ کیلئے بھی سازگار ہو۔۔⛷️