سمجھدار وہ ہے جو ہر چھوٹی بات کو بڑا نہ بنائے۔ گھر والوں، دو...
Ummah Post
18 June, 2025

سمجھدار وہ ہے جو ہر چھوٹی بات کو بڑا نہ بنائے۔ گھر والوں، دوستوں اور پڑوسیوں کی ہر بات پر گرفت نہ کرے۔

بعض اوقات خاموشی سب سے بہتر جواب ہوتا ہے۔

ہر بات کا حساب نہ لگاے، ہر لفظ کا مطلب نہ نکالے،

انسان غلطی کا پتلا ہے، درگزری اپنائیں۔۔

بیوی کے ہر خرچ کا یوں نہ حساب لو جیسے وہ ملازم ہو۔۔

اور شوہر کے ہر خرچ پر یوں نہ شک کرو۔۔۔

رحم، نرمی اور برداشت کا دامن نہ چھوڑو۔۔۔

یقین مانیں کہ ہر چیز میں چھان بین کرنے والا توفیق(سکون) سے محروم ہوجاتا ہے۔

ابن جوزی رحمہ اللہ

[اقتباس: تہذیب الکمال للمزی ]

Share this article
ایک نوجوان کی استقامت
مضامین

ایک نوجوان کی استقامت

سمرقند کے اسی سفر میں ایک عالم ایک نوجوان کو اس عاجز(شیخ پیر ذو الفقار احمد نقشبندی) سے ملانے کے لیے لائے اور بتایا کہ یہ وہ خوش نصیب نو جوان ہے جو روسی انقلاب کے زمانے میں پانچ مرتبہ اذان دے کر کھلے عام نمازیں پڑھتا تھا۔ یہ سن کر اس عاجز کو حیرت ہوئی اور پوچھا: وہ کیسے؟ اس نوجوان نے اپنی پیٹھ پر سے...