ایک بوڑھا آدمی تربوز بیچ رہا تھا۔ اس نے بورڈ پر لکھ رکھا تھا...
Ummah Post
26 June, 2025

ایک بوڑھا آدمی تربوز بیچ رہا تھا۔ اس نے بورڈ پر لکھ رکھا تھا۔

30 روپے کا ایک تربوز

100 روپے کے تین

اتنے میں ایک نوجوان آیا جو پڑھا لکھا لگ رہا تھا۔ اس نے پہلے 30 روپے کا ایک تربوز خریدا پھر 30 روپے کا دوسرا تربوز خریدا، ایسے الگ الگ کر کہ تیسرا بھی 30 روپے میں خریدا۔

جاتے جاتے بوڑھے کی طرف مڑا اور کہنے لگا۔

'شاید آپ کو پتہ نہیں چلا مگر دیکھیں میں نے الگ الگ کر کہ تربوز خریدا اور 10 روپے بچا لیے۔ شاید یہ کاروبار وغیرہ آپ کے بس کی بات نہیں۔ آپ اپنے لیے کوئی اور کام دیکھیں۔

بوڑھا مسکراتے ہوئے۔

آپ جیسے کئی نوجوان روز آتے ہیں۔ انہیں ضرورت ایک تربوز کی ہوتی ہے مگر ایک کی جگہ تین تین خریدتے ہیں اور جاتے ہوئے یہی مشورہ دیتے ہیں😂😂

Share this article
🖌۔۔  یہ ایک امانت تھی __!!
مضامین

🖌۔۔ یہ ایک امانت تھی __!!

 حضرت شیخ الہند کو دین کیلئے بڑی قربانیاں دینی پڑیں۔ ان کے حالات زندگی میں لکھا ہے کہ جب ان کی وفات حکیم محمد اجمل کی کوٹھی پر ہوئی‘ غسل دینے والے نے دیکھا کہ ان کی پیٹھ پر زخموں کے بڑے بڑے نشان ہیں۔ اس نے رشتہ داروں سے پوچھا انہوں نے گھر والوں سے پوچھا لیکن کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا۔ سب حیران تھے۔...