`💞 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 💞` ‎ ‎•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈• ‎*❂_ Zindgi me Sabse Bahadurana Faislo me se Ek Ye hai K Tum Us Cheez Ko Hamesha Ke Liye Chhod do Jo Tumhare Dil Ko Takleef Pahu'nchati hai_,* ‎ •••✦✿✦••• ‎*❂_ زندگی میں سب سے بہادرانہ فیصلوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم اُس چیز کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دو جو تمہارے دل کو تکلیف پہنچاتی ہے _,* ‎ ‎One of the bravest decisions in life is to let go of something that hurts your heart forever. ‎ •••✦✿✦••• ‎*❂_ ज़िंदगी में सबसे बहादुराना फैसलों में से एक ये है कि तुम उस चीज़ को हमेशा के लिए छोड़ दो जो तुम्हारे दिल को तक़लीफ पहुंचाती है _,* ‎*━━━━━━⊱✿⊰━━━━━━─* ‎ ‎ یہ میسیج واٹساپ پر براڈکاسٹ کے ذریعے حاصل کرنے کے لئے آپ رابطہ کر سکتے ہیں ‎ `+919084646374` ‎Daily Hijri Calendar Haasil Karne Ke Liye DM Karein ‎*━━━━━━⊱✿⊰━━━━━━─* ‎

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

یہ کالا نشان کیوں ہے؟

یہ کالا نشان کیوں ہے؟

امام زین العابدین رحمہ اللہ الله کو اللہ تعالیٰ نے بہت خوبصورت جسم عطا کیا تھا۔ جب ان کی وفات ہوئی اور غسال ان کو نہلانے لگا تو اس نے دیکھا کہ ان کے کندھے کے اوپر ایک کالا نشان ہے۔ اس کو سمجھ نہ آسکی کہ یہ کالا نشان کیوں ہے؟ اہل خانہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ ہمیں پتہ نہیں ہے۔ جب کچھ دن گزر گئے تو وہاں کے ضعفا اور معذوروں کے گھروں سے آواز آئی ، وہ کہاں گیا جو ہمیں پانی پلایا کرتا تھا ؟ پھر پتہ چلا کہ رات کے اندھیرے میں امام زین العابدین رحمہ اللہ پانی کی بھری ہوئی مشک اپنے کندھے کے اوپر لے کر ان کے گھروں میں پانی مہیا کیا کرتے تھے اور اس راز کو انہوں نے اس طرح چھپائے رکھا کہ زندگی بھر کسی کو پتہ بھی نہ چلنے دیا۔(البدایہ والنہایہ : ۱۳۳۹، حلیۃ الاولیاء : ۱۳۶۳) یہ ہے ایمانی زندگی کہ انسان دوسرے کی خدمت بھی کر رہا ہے ، ہمدردی بھی کر رہا ہے، مگر اس سے صرف (شکریہ) کا بھی طلب گار نہیں ہے۔ وہ انسانیت کی خدمت فقط اللہ رب العزت کی رضا کے لیے کر رہا ہے۔