*تھوڑا مسکرا لیجئے*

اگر بیگم نماز کے دوران اونچی آواز میں ک...
Ummah Post
22 July, 2025

*تھوڑا مسکرا لیجئے*

اگر بیگم نماز کے دوران اونچی آواز میں کھنگارے یا بلند آواز میں تکبیر۔۔۔۔یعنی اللّٰہ اکبر کہے تو مندرجہ ذیل امور چیک کرلیجیۓ۔

بچے کو جاکر دیکھ لیں۔

چولہے پر رکھی ہنڈیا میں چمچہ مار دیں۔

دروازہ چیک کرلیں، شاید باہر کوئی کھڑا ہے۔

ٹی وی کی آواز کم کردیں۔

بارش یا‏ تیز ہٙوا کی صورت میں فوراً باہر لٹکے کپڑے اتار کر اندر رکھ دیں۔

اگر ان میں سے کوئی بھی بات نہیں تو سمجھ لیں کہ بیگم نے آپ کے ساتھ ہی باہر جانا ہے۔ ان کی نماز ختم ہونے کا انتظار کریں ورنہ موصوفہ آپ کے کسی بھی جسمانی، روحانی یا نفسیاتی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہونگی۔

Share this article
غـزہ کے مشہور داعی اور صحافی جناب جهاد حلس  کی پوسٹ دیکھیے! فرما رہے ہیں:
مضامین

غـزہ کے مشہور داعی اور صحافی جناب جهاد حلس کی پوسٹ دیکھیے! فرما رہے ہیں:

"خدا کی قسم ! اگر آپ اہلِ غـزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور تکالیف دیکھیں تو آپ دنگ رہ جائیں ، ذہن اس بات کو تسلیم نہیں کر پائے گا کہ آیا ایک انسان ان تمام مظالم اور تکالیف کو برداشت کر کے زندہ کیسے رہ سکتا ہے ؟ اور ان تکالیف کی شدت سے اس کی موت کیسے واقع نہیں ہوئی ؟!! خدا کی قسم ! اگر یہ ت...