ایک بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا۔ والد نے کہا: "بیٹا ایک سیب مجھے دے دو؟ بیٹے نے سنتے ھی سیب کو اپنے دانتوں سے کاٹ لیا اس پہلے کہ والد کچھ بولتا ، اس نے دوسرا سیب بھی کاٹ لیا ۔ اپنے بیٹے کی اس حرکت پر والد کا دل دھک سے رہ گیا مسکراھٹ اس کے چہرے سے غائب ھو گئی ۔ تبھی بیٹے نے اپنے دائیں ھاتھ والا سیب آگے بڑھاتے ھوئے کہا کہ ' ابو یہ لیں یہ زیادہ میٹھا ھے! ھم کبھی کبھی پوری بات اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ، ساری غلط فہمیاں اسی سے پیدا ھوتیں ھیں اور یہی خرابی کی اصل وجہ ھے...

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

سلف میں کتابی علم کی حیثیت :

سلف میں کتابی علم کی حیثیت :

مولانا فیصل احمد صاحب ندوی بھٹکلی لکھتے ہیں: ہمارے علمائے سلف صرف کتابی علم کو کوئی اہمیت نہیں دیتے تھے، یعنی اگر اس کے اساتذہ اور مشائخ نہ ہوں اور صرف کتابوں سے اس نے کچھ علم حاصل کیا ہو تو اس کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔ کچھ لوگ تاریخِ اسلام میں ایسے گزرے ہیں جن کا تذکرہ کتابوں میں عظمت کے بجائے مذمت کے ساتھ آتا ہے۔ علمائے سلف ایسے نرے کتابی علم والے سے علمی بحث کے بھی روادار نہیں تھے۔ کیسا عبرت انگیز واقعہ قاضی عیاض رحمہ اللّٰه علیہ نے نقل کیا ہے کہ امام احمد رحمہ اللّٰه علیہ کے زمانہ میں ابن أبي داؤد نامی کتابی علم والے ایک صاحب تھے، وہ اِدھر اُدھر سے اختلافی مباحث چھیڑتے تھے، خلیفۂ وقت معتصم نے امام احمد سے کہا: ذرا ابن أبی داؤد سے بات کرکے خاموش کیجیے، امام احمد نے فرمایا: میں کیسے بات کروں ایسے شخص سے جس کو میں نے کبھی کسی عالم کے در پر نہیں دیکھا؟ غور کیجیے اور عبرت لیجیے کہ ایسے کتابی علم سے لوگ آج کیسے کیسے فتنے برپا کر رہے ہیں۔ فقہی اختلاف کی حقیقت/صفحہ۔ ۱۹/۲۰