مقصد زندگی کیا ہے؟
دنیا میں موجود ہر شی کا کوئ نہ کوئ مقصد ہ...
Ummah Post
By Nadeem
9 October, 2024

مقصد زندگی کیا ہے؟

دنیا میں موجود ہر شی کا کوئ نہ کوئ مقصد ہے بلا مقصد کچھ بھی نہیں کیونکہ بلا

مقصد عمل کو فعل عبث کہتے ہیں۔

اگر ہم کوئ منزل طے کرتے ہیں تو مقصد بھی طے کرتے ہیں ہم کہاں جا رہے ہیں ؟

کیوں جارہیں؟ااگر ایسا نہ کریں تو لوگ ہمیں بیوقوف کہیں گے ۔ ایسے ہی اللہ رب العزت نے اپنی بندگی کے لئے پیدا کیا اور احکامات دئیے ہیں تاکہ ہم اس کے مطابق عمل کرکے اللہ کو جو خالق کائنات ہے اس کو راضی کر لیں اور آخرت کے وبال سے بچ جائیں ۔

عبادت کے لئے صرف پیدا یہ تو رہبانیت ہے جو امت محمدیہ صلی اللہ علیہِ وسلم میں نہیں ہے ۔ تو عبادت کا مفہوم یہ ہیکہ ہر وہ راستہ جس سے اللہ ورسول راضی ہوں وہ عبادت کہلا یگا یعنی دنیاوی کوئ بھی عمل جیسے نکاح اگر سنت و اللہ کے منشاء کے مطابق ہے تو وہ عمل عبادت بن جائیگا ۔دوسرا مطلب ھیکہ اللہ کی تخلیق کا مقصد یہ ہیکہ بندوں کو میری معرفت حاصل ہووہ کیسے ؟ تخلیقات الہی میں تدبر و تفکر کے بعد ۔ جب ہمیں اپنے خالق کی معرفت حاصل ہو جائیگی تو عبادت ہمارا مقصد اصلی بن جائیگا اور دنیا وآ خرت میں سرخ روئی حاصل ہوگی ۔

اللہ ہم سب کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا کریں۔آمین۔

از قلم مولانا ندیم قاسمي

Share this article
رولے اب دل کھول کر :
مضامین

رولے اب دل کھول کر :

آہ! کوئی نہیں سب گمراہ ہوگئے،سب نکمّے نکلے،سب غافل ہوگئے،سب پر نیند کی موت چھاگئی،سب نے ایک ہی طرح کی ہلاکت پی لی،سب ایک ہی طرح کی تباہیوں پر ٹوٹے،سب نے خدا کو چھوڑ دیا،سب نے اُس کے عشق سے منہ موڑ لیا،سب نے اُس کے رشتہ کو بٹّہ لگادیا،سب غیروں کے ہوگئے،سب نے غیروں کی چوکھٹوں کی گرد چاٹی اور سب نے ایک...