امام حاکم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد ابو الو...
Ummah Post
10 October, 2024

امام حاکم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد ابو الولید رحمہ اللہ نے اپنی انگوٹھی دکھائی جس پر نقش تھا : «الله ثِقَةُ حَسّان بن محمد» ”اللہ ہی حسان بن محمد کا آسرا ہے۔“

ابو الولید کہتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد عبدالملک بن محمد بن عدی رحمہ اللہ نے اپنی انگوٹھی دکھائی جس پر نقش تھا : «الله ثِقَةُ عبد الملك بن محمد» "اللہ ہی عبدالملک بن محمد کا آسرا ہے۔"

عبدالملک کہتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ نے اپنی انگوٹھی دکھائی جس پر نقش تھا : «الله ثِقَةُ الرَّبيع بن سليمان» ”اللہ ہی ربیع بن سلیمان کا آسرا ہے۔“

ربیع کہتے ہیں : ہمیں ہمارے استاد شافعی رحمہ اللہ نے اپنی انگوٹھی دکھائی جس پر نقش تھا : «الله ثِقَةُ محمد بن إدْريس» ”اللہ ہی محمد بن ادریس کا آسرا ہے۔“

(طبقات علماء الحديث لابن عبدالهادي : ٩٠/٣)

Share this article
مزاح مزاح میں نصیحت
مضامین

مزاح مزاح میں نصیحت

شاگرد غور سے سن رہا تھا۔ استاد نے پوچھا کہ اگر میں تمہں ایک سیب، اور ایک سیب اور ایک سیب دوں، تو تمہارے پاس کتنے سیب ہو جائیں گے؟ شاگرد نے بغیر کسی تامل کے جواب دیا: ۴- استاد کو لگا کہ شائد شاگرد صحیح سے سوال سمجھ نہیں پایا۔ استاد نے اِطمینان سے دوبارہ پوچھا۔۔۔۔ "دیکھو اگر میں تمہیں ایک سیب، اور...