”علم کے شکر میں سے یہ بھی ہے کہ جب آپ کسی مجلس میں ہوں، اور...
Ummah Post

”علم کے شکر میں سے یہ بھی ہے کہ جب آپ کسی مجلس میں ہوں، اور کوئی ایسا مسئلہ زیرِ بحث آ جائے جو آپ نہ جانتے ہوں اور آپ اس مجلس سے وہ سیکھ لیں؛ تو پھر جب آپ کسی اور مجلس میں ہوں اور وہی مسئلہ دوبارہ زیرِ بحث آ جائے تو آپ کہیں: سچی بات ہے کہ مجھے اس مسئلے کا نہیں پتہ تھا مگر میں نے فلاں مجلس میں فلاں سے یہ سنا، تو مجھے معلوم ہوا۔ جب آپ ایسا کریں گے تو گویا آپ نے علم کا شکر ادا کر دیا۔“

Share this article
شیطان کے تین ہتھیار
مضامین

شیطان کے تین ہتھیار

حضرت سیدنا وہب بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے: بنی اسرائیل کا ایک عابد اپنے عبادت خانے میں عرصۂ دراز سے مصروفِ عبادت تھا، وہ مجاہدات کرتا اور ہمیشہ گناہوں سے بچتا۔ اس کی عبادت و پارسائی کو دیکھ کر شیطان کے چیلے ابلیس کے پاس آئے اور کہا: ”فلاں شخص نے ہمیں عاجز کر دیا ہے، اس سے ہمیں کچھ حصہ نہی...