*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھ...
Ummah Post
14 October, 2024

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*شیطان میں کس بات کی کمی ہے؟*

ارشاد فر مایا کہ فقط کسی چیز کا جان لینا کوئی ایسا کمال نہیں، یوں تو شیطان بھی بہت بڑا عالم ہے، بڑے بڑوں کو بہکاتا ہے، تفسیر میں وہ ماہر ہے، حدیث میں وہ واقف، فقہ میں وہ کامل، کیا ہے جس کو وہ نہیں جانتا؟ اگر زیادہ نہ جانتا ہوتا تو علماء کو بہکا کیسے سکتا۔

جب کوئی شخص کسی فن میں ماہر ہوتا ہے جب ہی تو وہ اپنے سے کم جاننے والے کو دھوکہ دے سکتا ہے۔ اس میں (یعنی شیطان میں) اگر کمی ہے تو صرف اسی بات کی ہے کہ اپنے علم پر عمل نہیں کرتا۔

*چنانچہ حدیث شریف میں بھی آیا ہے کہ ایسا علم جو عمل کے لیے نہ ہو جہنم کا ذریعہ ہے۔*

(فیضانِ مجدد، صفحہ ۱۵۲)

Share this article
زندگی کا خلاصہ
مضامین

زندگی کا خلاصہ

محترم شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب سے سوال کیا گیا کہ حضرت زندگی کا خلاصہ کیا ھے؟ حضرت نے یہ ۲۰ نکات ارشاد فرمائے: (۱) ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیا کرو۔ (۲) کوشش کرو کہ پوری زندگی میں کوئی تمہاری شکایت کسی دوسرے انسان سے نہ کرے۔ پروردگار سے تو بہت دور کی بات ہے۔ (۳) خاندان والوں کے سا...