🕋 کتب بینی سے زیادہ قطب بینی 🕋 حضرت اقدس مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رح سے کسی نے معلوم کیا تھا کہ حضرت آپ نے اس قدر کتابیں لکھی ہیں تو بہت سی کتابیں پڑھی بھی ہونگی ؟ حضرت تھانوی رح نے جوابا فرمایا کہ مینے کتب بینی سے زیادہ قطب بینی کی ہے ۔ پھر فرمایا کہ صرف تین کتابیں پڑھی ہیں۔ ۱۔ حضرت شیخ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رح۔ ۲۔ حضرت الاستاد مولانا محمد یعقوب صاحب نانوتوی رح ۔ ۳۔ امام ربانی حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رح۔ " اکبر صاحب نے خوب کہا ہے۔ # دین ہوتا ہے بزرگوں کی نظر سے پیدا # ( اللہ تعالی سبھی کو اپنی اصلاح کی فکر نصیب فرمائے) ۔آمین * ارشادات حضرت اقدس تھانوی ؒ * پیش کردہ: دارالافتاء ادارہ فیض شیخ زکریاؒ احمدآباد گجرات



