امام مالک رحمہ اللہ اور عظمتِ رسول  .... !!

تاریخ میں ہے کہ...
Ummah Post
15 October, 2024

امام مالک رحمہ اللہ اور عظمتِ رسول .... !!

تاریخ میں ہے کہ ایک بار حضرت امام مالک رحمہ اللہ سے ان کے زمانے کا بادشاہ امیر المؤمنین ابو جعفر المنصور نے مسجدِ نبوی میں کسی سلسلے میں بحث کی اور اس کی آواز بلند ہو گئی ، تو امام مالک رحمہ اللہ نے فرما یا کہ اے امیر المؤمنین ! اس مسجد میں آواز بلند نہ کریں ۔ اللہ نے صحابہ کی ایک جماعت کو یہ ادب سکھایا : { لَا تَرْفَعُوْا أَصْوَاتَکُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ } ترجمہ ( اپنی آواز کو نبی کی آواز پر بلند نہ کرو ) اور ایک جماعت کی تعریف اس طرح کی : { اِنَّ الَّذِیْنَ یَغُضُّوْنَ أَصْوَاتَھُمْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ } ترجمہ ( جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی آواز کو پست کر لیتے ہیں ) اور پھر فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ، وفات کے بعد بھی اسی طرح ہے جیسے زندگی میں ہو تی ہے ۔

( ترتیب المدارک للقاضی عیاض : ۱ ؍ ۶۸ ، خلاصۃ الوفاء للسمھودي : ۱ ؍ ۵۱ )

Share this article
آج تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
مضامین

آج تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

آپ کو دفناکر واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے کھانے کے بندوبست کی طرف جائے گا کہ انھیں کھانا کھلا کر رخصت کرتے ہیں۔ ایک ہفتہ گزرے گا آپ کے بچوں کے اسکول واپسی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ دو ہفتے گزریں گے افسوس کرنے والوں کا آنا جانا بند ہوجائے گا۔ تین ہفتوں تک آپ کی قبر ک...