شادی کی پہلی رات۔   اور شاعر
________________________

کیا ب...
Ummah Post
10 November, 2024

شادی کی پہلی رات۔ اور شاعر

________________________

کیا بتائیں وصل کی شب کیا ہوا

شاعری کا بھوت تھا سر پر چڑھا

شعر گوئی ہو رہی تھی ایک طرف

اور دولہن سورہی تھی ایک طرف

شعر کے اوزان میں کرتا تھا بات

آگے تھا استاد سے دو چار ہاتھ

یوں پھنسا مصرع سویرا ہو گیا

دور نظروں سے اندھیرا ہو گیا

اٹھ کے بستر سے دولہن کہنے لگی

بھاڑ میں جائے یہ تمہاری شاعری

فاعلاتن۔ فاعلاتن فاعلات

مار کے کہنے لگی وہ مجھ کو لات

رات بھر تم شعر کہتے رہ گئے

دل کے ارماں انسوؤں میں بہہ گئے

Share this article
"انسان کی فطری کمزوریاں اور نماز کا اثر"
مضامین

"انسان کی فطری کمزوریاں اور نماز کا اثر"

آج فجر کہ بعد ‏میں تلاوت کر رہا تھا تو سورہ المعارج کی ایک آیت پر آ کر رک سا گیا بات انسان کی تخلیق کے بارے میں تھی کہ انسان اصل پیدا کیسا ہوا ہے۔ آیت تھی: "اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ ھلوعا" حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت کم حوصلہ پیدا کیا گیا ہے ‏ میں نے انگریزی ترجمہ دیکھا، تو ”ھلوعا“ کا مطلب اینگو...