🍃 مولوی کی عقل واقعی زبردست 🍃
      اچھے وقتوں میں مولوی ص...
Ummah Post
12 November, 2024

🍃 مولوی کی عقل واقعی زبردست 🍃

اچھے وقتوں میں مولوی صاحب نے ایک یہودی سے کنواں خرید لیا۔ دوسرے دن بازار میں جا رہے تھے کہ یہودی نے آواز دیکر بلا لیا اور کہا: شیخ صاحب، میں نے آپ کو کنواں بیچا ہے اس کا پانی نہیں۔ اگر آپ نے اس کنویں کا پانی استعمال کیا تو مجھے اس کے پیسے دینا۔

مولوی صاحب نے کہا: یار، میں تو کل سے خود پریشان ہوں اور آج تمہارے پاس آنا ہی چاہتا تھا۔ یہ تم نے کیا مجھے کنواں بیچ کر پھنسا دیا ہے؟ اب یا تو جلدی سے میرے کنویں سے اپنا پانی نکال کر مجھے کنواں خالی کر دو، ورنہ مجھے میرے کنویں میں پانی رکھنے کا کرایہ دیا کرو۔۔۔۔۔

حاضر_جوابی

Share this article
یہ سب دین کے شعبے ہیں
مضامین

یہ سب دین کے شعبے ہیں

لیسٹر برطانیہ میں علماء کرام کی محفل میں ایک دفعہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی صاحب رح نے فرمایا کہ فرض کرو انڈیا کے کسی گاؤں میں کسی بھاری جسم والے شخص کا انتقال ہوگیا جون جولائی کی گرمی ہو قبرستان کئی کلومیٹر کے فاصلے پر ہو اور جنازہ اٹھانے والے صرف چار آدمی ہوں راستے میں ایک مسافر شخص ملا ا...