کچھ اسطرح سے میری زندگی کی گزر ہوئی 
 ہمہ وقت تیری عبادتوں س...
Ummah Post
13 November, 2024

کچھ اسطرح سے میری زندگی کی گزر ہوئی

ہمہ وقت تیری عبادتوں سے غافل رہی

احکام الہٰی سے منھ پھیرے رہی

سنت نبویﷺ کو پس پشت ڈالتی رہی

میرے اندر کوئی بھی دین و اسلام کی نشانی نہ رہی

قرآن کی تلاوت کی کبھی فکر نہ رہی

دن ورات تیری نافرمانی میں ڈوبی رہی

عقبیٰ کی کبھی فکر نہ رہی

دنیا اور اسکی ہلاک کر دینے والی لزت کو اپنا سب کچھ سمجھتی رہی

گناہوں پر گناہ کرتی رہی

در بدر ٹھوکریں کھاتی ہی رہی

پھر ایک دن تیرے کرم کی برسات ہوئی

تونے مجھے اپنا بنایا تیری طرف میں پیش ہوئی

اپنی ہر خطاء پر شرمسار ہوئی

اپنے کیۓ پر پشیمان ہوئی

خود کو تیرے سامنے جھکاتی ہی رہی

اور پھر تونے مجھ ناکارہ پر رحم ہی رحم کیا

میری ہر خطاء کو درگزر کیا

میری ہر کوتاہی و لغزش کو معاف کیا

میرے ہر فعل قبیح کو پوشیدہ رکھا

میری ہر جائز خواہشات کو تکمیل کیا

کچھ اسطرح سے تیری رحمتوں کی برسات ہوئی

تو میرا ہوا اور میں تیری ہوئی

اپنے کیۓ پہ نادم اور تیری عنایات پر شکر ادا کرتی ہی رہی

ﺍﻟﻠﻬﻢ ﻟﻚ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﺣﻤﺪﺍ ﺩﺍﺋﻤﺎ

أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القیوم واتوب الیہ

✍🏻۔۔۔۔۔۔ بنت شمشیر 💦🤍

Share this article
اسرائیل سے متعلق تین موقف
مضامین

اسرائیل سے متعلق تین موقف

موجودہ دور میں اسرائیل سے متعلق تین موقف پائے جاتے ہیں : نمبر(۱) اسرائیل، امریکہ وغیرہ: ان کا موقف ہے کہ : بیت المقدس سمیت فلسطین کے جتنے حصے پر اسرائیل قابض ہے، وہ اسرائیل کا حصہ ہیں۔ جلا وطن کیے گئے فلسطینی جہاں کہیں جائیں، فلسطین میں اُن کی کوئی جگہ نہیں۔ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہو...