🙈 اندھا دھند ٹوٹکے 🙈 اگر آپ کے بچے مٹی کھاتے ہیں تو انہیں تھوڑی سیمنٹ بھی کھلا دیں تاکہ بنیاد پکی ہوجائے۔ 😂😂😂😂😂😂 ایک سوال پریشان کر رہا ہے،گروپ کے اہل علم رہنمائی فرمائیں... کہ! کامیابی پورا جسم چھوڑ کر صرف قدم ہی کیوں چومتی ہے؟ 🤔🤔🤔🤔🤔🤔 ‏تحقیق یہ بتاتى هےکہ دھوکہ کھانے کے علاوہ ‎چائے پینے سے بھی آنکھیں 👀 کھل جاتی ہیں۔ 👀👁👀👁👀👁👀 پہلے لوگوں کی عزت ان کے ہاتھ میں ہوتی تھی ۔ آج کل میموری کارڈ میں ہوتی ہے۔ 🎴🎴🎴🎴🎴🎴 اگر آپ کے دانت میں کیڑا لگ گیا ہے تو دو ہفتوں تک کھانا پینا چھوڑ دیں۔۔ کیڑا خود ہی بھوکامرجائے گا۔ 🦂🦂🐉🐉🦂🦂 اگر آپ کو رات دیر تک جاگنے کی عادت ہے تو چوکیداری کر لیں تاکہ آمدنی ہو جائے۔ ⛩⛩⛩⛩⛩⛩ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، دن بہ دن انسان امیر ہوتا جاتا ہے۔: چاندی بالوں میں، سونا دانتوں میں، موتی آنکھوں میں، شکر خون میں، اور مہنگے پتھر کڈنی میں پائے جاتے ہے۔ یہی زندگی کی سچائی ہے۔؏۔۔۔۔۔ 🍃🍃🍃🍃🍃🍃 😂😂😂😂😂😂

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

طلاق کا سبب __؟؟

طلاق کا سبب __؟؟

کہتے ہیں ایک اعرابی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کچھ لوگ اس کے پاس پوچھنے اور سبب معلوم کرنے آئے کہ اُس نے طلاق کیوں دی وہ کہنے لگا : کہ وہ ابھی عدت میں ہے ابھی تک وہ میری بیوی ہے مجھے اُس سے رجوع کا حق حاصل ہے میں اگر اس کے عیب تمہارے سامنے بیان کر دوں تو رجوع کیسے کروں گا .؟ لوگوں نے انتظار کیا اور عدت ختم ہوگئی اور اس شخص نے رجوع نہیں کیا لوگ دوبارہ اُس کے پاس آئے تو ،،، اس نے کہا : اگر میں نے اب اس کے بارے میں کچھ بتایا تو یہ اُس کی شخصیت مسخ کرنے کے مترادف ہوگا اور کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرے گا !! لوگوں نے انتظار کیا حتٰی کہ اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہوگئی لوگ پھر اُس کے پاس آئے اور طلاق کا سبب پوچھنے لگے اس اعرابی نے کہا : اب چونکہ وہ کسی اور کی عزت ہے اور مروت کا تقاضا یہ ہے کہ میں پرائی اور اجنبی عورت کے بارے میں اپنی زبان بند رکھوں ۔۔ !! یہ تحریر اُن لوگوں کے لیۓ ہے جو اپنی بیوی کی غلطیاں اپنے دوست و احباب کو بتاتے پھرتے ہیں۔ دوسروں کے عیب چھوڑو ؛؛ کبھی اپنے سامنے بھی آئینہ رکھو ۔۔