*گھاس* سے  *ساگ*

ساگ اصل میں گھاس ہی تھا...
پرانے زمانے میں...
Ummah Post
18 November, 2024

*گھاس* سے *ساگ*

ساگ اصل میں گھاس ہی تھا...

پرانے زمانے میں لوگوں نے جب یہ گھاس پکا کر چکھی تو بہت اچھی لگی...

لیکن کوئی پوچھتا کہ کیا کھایا ہے؟

تو بتاتے ہوئے شرم آتی کہ ہم نے گھاس کھائی ہے..

چنانچہ ایک دن ایک دانا بابا جی نے کچھ دیر غوروفکر کے بعد لفظ گھاس کو الٹ دیا...

اب اس کا نام ساگھ پڑ گیا...

پھر زمانے کے گزرنے کے ساتھ نام میں تخفیف ہوئی تو ساگھ سے ساگ ہو گیا...

اب پنجاب کے دیہی علاقوں میں یہ ایک معزز سبزی کے طور پر کھایا جاتا ہے...

جبکہ اسکی اصل وہی ہے جو پہلی سطر میں مذکور ہے.

Share this article
خاموش سبق
مضامین

خاموش سبق

شادی کی تقریب میں ایک صاحب اپنے جاننے والے آدمی کے پاس جاتے ھیں اور پوچھتے ھیں ۔ ۔ کیا آپ نے مجھے پہچانا ؟ " انہوں نے غور سے دیکھا اور کہا ہاں آپ میرے پرائمری سکول کے شاگرد ہو ۔ کیا کر رہے ہو آج کل ؟ " شاگرد نے جواب دیا کہ میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ہوں ۔ اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ...