*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھ...
Ummah Post
3 December, 2024

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*بزرگوں کے پاس رہنے ہی میں سلامتی ہے*

ارشاد فرمایا کہ آج ایک خط آیا ہے۔ لکھا ہے کہ جی چاہتا ہے کہ محض اللہ کی رضا کے واسطے چالیس روزے رکھوں اور ایسی جگہ رہوں جہاں کوئی نہ آوے۔ اس کا یہ جواب دیا گیا کہ دو چیزیں اس کی مانع ہیں : ایک مشقت ناقابلِ تحمل دوسرے شہرت، اس کو دیکھ لیا جائے۔ پھر فرمایا کہ اس کی ضرورت ہی کیا ہے؟ نہ معلوم لوگ مخلوق سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟ کیا کوئی کھائے لیتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بزرگ مشہور ہوجائیں گے کہ چلہ کھینچ رہے ہیں اور یہ بڑا فتنہ ہے۔ ایک دفعہ فلاں مولوی صاحب نے مجھ سے کہا تھا کہ جی چاہتا ہے کہ گم نام جگہ میں رہوں جہاں کوئی نہ پہچانتا ہو۔ میں نے کہا کہ اس کی ضرورت ہی کیا ہے، اپنے بڑوں کے پاس رہنے میں بھی کون پہچانتا ہے، اگر الگ رہوگے تو بزرگ مشہور ہوجاؤ گے جو بڑا فتنہ ہے۔ خیر اسی میں ہے کہ اپنے بزرگوں کے پاس پڑے رہو۔

Share this article
گھی چور ملازم
مضامین

گھی چور ملازم

ایک بندہ کریانے کی ایک دکان پر ملازم تھا. وہ کسی نہ کسی بہانے دکان سے کچھ نہ کچھ چوری کرتا رہتا تھا. دکان کا مالک بڑا ہی خوش اخلاق اور امانتدار انسان تھا. وقت گزرتا گیا اور دس بارہ سال گزر گئے. اللہ نے مالک کو خوب برکت دی اور اس کی دکان شہر کی سب سے بڑی دکان بن گئی. روزانہ لاکھوں کی آمدن ہونے لگی...