​​عذاب دینے والی چیز کیوں دیکھیں  : 
ـــــــــــــــــــــــ...
Ummah Post
7 January, 2025

​​عذاب دینے والی چیز کیوں دیکھیں :

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حضرت غزوان رحمۃ اللہ علیہ کسی جنگ میں شریک تھے ان کے سامنے ایک لڑکی آگئی آپ نے اس کو دیکھ لیا پھر اپنا ہاتھ اٹھا کر اپنی آنکھ کو ایک چپت ( تھپڑ ، چانٹا) لگائی کہ وہ لڑکی (بھی خوف کے مارے) بھاگ گئی اور انہوں نے اپنے آنکھ کو مخاطب کرکے فرمایا :

(کہ خبردار) تو اس چیز کو دیکھتی ہے جو تجھے (آخرت میں) مصیبت میں ڈال دے گی ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کتاب : عشق مجازی کی تباہ کاریاں

(صفحہ نمبر 107)

مصنف : امام ابن جوزی رح

ترجمہ : مولانا مفتی امداد اللہ انور صاحب

Share this article
چشمِ خطا پوش  :
مضامین

چشمِ خطا پوش :

ایک شخص نے فضل بن ربیعؒ کے نام کا جعلی خط تحریر کیا، جس میں اپنے لئے ایک ہزار دینار کا حکم جاری کر کے دستخط کئے گئے تھے، وہ شخص خط لے کر فضل بن ربیع کے خزانچی کے پاس پہنچا، اس نے خط پڑھ ڈالا مگر اسے کوئی شبہ نہ گزرا، وہ ایک ہزار دینار اس کے سپرد کرنے ہی لگا تھا کہ اس دوران فضل بن ربیعؒ کسی کام سے خو...