کنوارے شادی کے خیالوں میں ہیں، 
شادی شدہ طلاق کے چکر میں۔۔۔...
Ummah Post

کنوارے شادی کے خیالوں میں ہیں،

شادی شدہ طلاق کے چکر میں۔۔۔

بچوں کو بڑے ہونے کی جلدی ہے،

بڑوں کو بچپن دوبارہ لوٹنے کی آرزو ۔۔۔

نوکری کرنے والے اپنے کام کی سختیوں سے نالاں ہیں ، بےروزگاروں کے لبوں پر کام ملنے کی دعائیں ۔۔۔

غریبوں کو امیروں کی زندگی کی حسرت ہے ،

امیروں کو ایک لمحہ آرام کی تمنا ۔۔۔

مشہور شخصیات چھپنے کے ٹھکانوں کی تلاش میں ہیں ،

عام لوگ مشہور ہونے کے خواہش مند۔

عجیب دنیا کے باسی ہیں ہم ۔۔۔ ہمیں یہ جاننا چاہئے کہ خوشحالی کا واحد فارمولا یہ ہے کہ جو نعمتیں رب کی طرف سے ہمیں ملی ہیں ہم بس ان کی قدر کریں

Share this article
"انسان کی فطری کمزوریاں اور نماز کا اثر"
مضامین

"انسان کی فطری کمزوریاں اور نماز کا اثر"

آج فجر کہ بعد ‏میں تلاوت کر رہا تھا تو سورہ المعارج کی ایک آیت پر آ کر رک سا گیا بات انسان کی تخلیق کے بارے میں تھی کہ انسان اصل پیدا کیسا ہوا ہے۔ آیت تھی: "اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ ھلوعا" حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت کم حوصلہ پیدا کیا گیا ہے ‏ میں نے انگریزی ترجمہ دیکھا، تو ”ھلوعا“ کا مطلب اینگو...