*😊مسکراہٹ😊* ✍🏻ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ایک کالی اور دوسری گوری... اس شخص نے ان میں سے کسی ایک کو طلاق دینے کا تہیہ کر لیا چنانچہ اس نے دونوں کے درمیان ایک شعری مقابلہ رکھا جس میں کامیاب ہونے والی کو وہ اپنے نکاح میں باقی رکھتا. چنانچہ کالی والی بیوی نے کہا : ألم ترى المسك لا شئ مثله وأن بياض الملح بيع بدرهم وأن سواد العين لا شك نورها وأن بياض العين لا شيئ فاعلم کیا آپ نہیں دیکھتے کہ مشک (سیاہ ہونے کے باوجود) بے مثال ہوتا ہے ، اور سفید نمک ایک درہم میں بک جاتا ہے۔ آنکھ کی سیاہی سے ہی اس میں روشنی ہوتی ہے اور یہ اچھی طرح جان لو کہ آنکھ کی سفیدی کسی کام کی نہیں ہوتی۔ گوری والی نے اس کے جواب میں کہا : ألم ترى أن البدر لا شئ مثله وأن سواد الفحم بيع بدرهم وأن رجال الله بيض وجوههم ولا شك أن السواد أهل جهنم کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ چودھویں کا روشن چاند بے مثال ہوتا ہے ، کالا کوئلہ ایک درہم میں فروخت ہو جاتا ہے۔ اللہ والوں کے چہرے سفید ہوا کرتے ہیں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جہنمی سب کالے کلوٹے ہوں گے۔ وہ شخص اس خوبصورت گفتگو سے نہایت لطف اندوز ہوا اور اس نے تیسری شادی ایک گندمی رنگ والی عورت سے کر لی۔

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

چوہدری صاحب کا ایثار اور علماء دین سے محبت

چوہدری صاحب کا ایثار اور علماء دین سے محبت

۔۔۔۔ مدرسہ کے طالب علموں کے لئے ایک چوہدری سال بھر کی گندم مدرسہ کے لئے وقف کرتا تھا کسی شر پسند شخص نے مولانا صاحب کے بارے میں دشمنی اور نفرت کا اظہار ایسا کیا کہ پتہ معلوم کرتے کرتے چوہدری کے گھر پہنچ گیا اور کہنے لگا چوہدری صاحب مدرسے جا کر پتہ تو کریں کیا خیانتیں ہو رہی ہے طالب وعلموں کے نام پر آدھی گندم مدرسہ میں۔۔۔اور آدھی مولوی صاحب کے گھر ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ چوہدری کی قبر پر رحمت کریں جہاں وہ گمنام مجاھد سو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔چوہدری اٹھا۔۔۔اس شر پسند شخص کو گلے لگایا اور شکریہ ادا کرکے کہنے لگا یار تو پہلے کیوں نہیں آیا۔۔یہ بات بتا کے تو نے میری مدد کر دی۔۔آج سے سال کی گندم مولانا کے گھر اور سال کی الگ گندم مدرسہ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو آخری الفاظ چوہدری نے کہے سونے کے پانی کے ساتھ لکھنے والے ہیں کہنے لگا سن! طالب علموں کا کھانا بھی بڑی بات ہے مگر میرے لئے فخر کی بات یہ ہے وقت کا محدث میری گندم کو کھاتا ہے جس کا سارا دن قال اللہ اور قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے پڑھاتے گزر جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔جس کے ثواب میں مجھے کوئی شک نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اکبر _____________________________________ منقول۔ انتخاب اِسلامک ٹیوب پرو ایپ