ایک بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا۔ 

وا...
Ummah Post
29 April, 2025

ایک بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا۔

والد نے کہا:

"بیٹا ایک سیب مجھے دے دو؟

بیٹے نے سنتے ھی سیب کو اپنے دانتوں سے کاٹ لیا اس سے پہلے کہ والد کچھ بولتا ، اس نے دوسرا سیب بھی کاٹ لیا ۔

اپنے بیٹے کی اس حرکت پر والد کا دل دھک سے رہ گیا مسکراھٹ اس کے چہرے سے غائب ھو گئی ۔

تبھی بیٹے نے اپنے دائیں ھاتھ والا سیب آگے بڑھاتے ھوئے کہا کہ ' ابو یہ لیں یہ زیادہ میٹھا ھے!

ھم کبھی کبھی پوری بات اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ، ساری غلط فہمیاں اسی سے پیدا ھوتیں ھیں اور یہی خرابی کی اصل وجہ ھے...

Share this article
عربی اَدب سے ایک حکایت
مضامین

عربی اَدب سے ایک حکایت

ایک آدمی کئی راتیں سخت سردی میں آرام سے سوتا رہا۔ایک دن کسی راہگیر نے گزرتے ہوئے اسے کہا : " میں تمہیں ایک گرم رضائی لا کر دوں گا"!! وہ راہگیر اپنی منزل کو چلا گیا اور رضائی لانے کا وعدہ بھول گیا ، بوڑھا آدمی اس کا انتظار کرتے ہوئے سردی سے مر گیا۔لوگوں کو اس کی لاش کے پاس ایک مخطوط رقعہ ملا۔اس پر ی...