آیۃ القران

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ (سورۃ آل عمران)

ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے(آسان ترجمۃ القران)

الفتاوی الھندیة جلد 1

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلاَثٌ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ ‏"‏‏.(بُخاری شریف/۶۰۹۵)

رسول ﷺ نے فرمایا: ” منافق کی تین نشانیاں ہیں: (۱) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۲) جب وعدہ کرے تو اس کو پورا نہ کرے (۳) جب اس کو کوئی امانت سونپی جائے تو اس میں خیانت کرے۔(تحفۃ القاری)

Download Videos

منہ توڑ جواب

ایک شخص نے ايک دینی طالب علم کو دیکھا تو بولا اہلِ مغرب چاند تک پہنچ گئے اور آپ بیٹھے دینی درس پڑھ رہے ہیں جس کی دنیا میں کوئی ویلیو نھیں طالب علم نے جواب دیا اس میں حيرت کی بات کیا ہے ؟ وہ مخلوق تک پہنچے اور ہم خالِق تک پہنچنا چاہتے ہیں لیکن تم یہ نہیں جانتے کہ ہمارے اور اہلِ مغرب کے درمیان تم ہی اکیلے مفلس اور نکمّے ہو نہ تو ان کے ساتھ چاند پر پہنچ سکے اور نہ ہی ہمارے ساتھ دینی تعلیم پڑھ کر خدا تک پہنچ سکے.

Naats

اہم مسئلہ

شرعی اعتبار سے جو ہمارا جائز حق ہے اس کو دینے میں اگر سرکاری کارکن رکاوٹ بن رہا ہے تو اس کو رشوت دینے میں کوئی حرج نہیں ہے؟ لیکن اگر اس سے جس حق کا مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ شرعی اعتبار سے ہمارا حق نہیں ہے تو وہ رشوت دے کر حاصل کرنا جائز نہیں ہے (کتاب: کاروباری مسائل اور اُن کا شرعی حل/ص:۱۱۶)