آیۃ القران

ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ (۱۶)(سورۃ المومنون)

پھر قیامت کے دن تمہیں یقینا دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔ (۱۶)(آسان ترجمۃ القران)

کاغذی کتابیں اور الیکٹرک اسکرین والی کتابیں

یونیورسٹی آف ویلنسیا کی ایک تحقیق جس میں 450,000 سے زیادہ افراد شامل تھے، یہ بتاتی ہے کہ پرنٹ شدہ کاغذی کتابیں پڑھنا، الیکٹرانک ڈیوائس اسکرین پر پڑھنے سے زیادہ بہتر طور پر نصوص/عبارات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو شخص کاغذی کتابیں پڑھنے میں 10 گھنٹے گزارتا ہے، اس کے نصوص/عبارات کو سمجھنے کے امکانات 6 سے 8 گنا تک بڑھتے ہیں، بنسبت اس شخص کے جو ڈیجیٹل آلات پر اسی دورانیے کو صرف کرتا ہے۔ (الجزیرہ)

اہم مسئلہ

تکبیرات انتقال کا مسنون وقت یہ ہے کہ جہاں سے انتقال شروع ہو، وہیں سے تکبیر بھی شروع ہو، اور جہاں انتقال ختم ہو وہیں تکبیر بھی ختم ہو ، اگر کسی رکن میں پہنچنے کے بعد بھی تکبیر انتقالی ختم نہ ہوئی، تو یہ عمل خلاف سنت ہونے کی وجہ سے مکر وہ ہوگا۔ (اہم مسائل/ج:۱/ص:۴۶)

شاعری

نہیں ڈرتی میں کانٹوں سے مگر پھولوں سے ڈرتی ہوں__!! چبھن دے جائے جو دل کو میں ان باتوں سے ڈرتی ہوں__!! ﺍﻧﺎ کی ﮨﻮﮞ ﻧﮩﯿــــﮟ ﻗﺎﺋﻞ ﺍﻟﻔﺖ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ__!! ﺟﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﻐﺾ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺍﭘﻨﻮﮞ ﺳﮯﮈﺭتی ﮨﻮﮞ__!! مجھے احساس ہے سب کا میں سب کے کام آتی ہوں__!! مگر جو کینہ رکھتے ہوں میں ان رشتوں سے ڈرتی ہوں__!! میــں بندی ہوں خــدا کی اور خدا کا خوف ہے مجھ کو__!! جو ڈرتے ہی نہیـــں رب سے میں ان بندوں سے ڈرتی ہوں__!! جو کسی کو دُکھ دے جائیں میں اُن لمحوں سے ڈرتی ہوں__!!

Download Videos

Naats