سری لنکا بحران: سری لنکا میں مشتعل ہجوم نے وزراء کے گھروں کو آگ لگا دی، جانیے مکمل تفصیل

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راج پاکسے نے پیر کو استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کی سرکاری رہائش گاہ پر مشتعل ہجوم نے حملہ کر دیا ۔ اے ایف پی کے کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں مظاہرین نے ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور مرکزی دروازے پر بھی توڑ پھوڑ کی ہے ۔ کولمبو۔ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے سب کچھ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج اب اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ پیر کو سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم مہندا راج پاکسے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد ملک بھر میں سڑکوں پر مظاہرین نے حملہ کیا۔ وزیر اعظم کے استعفیٰ کے چند گھنٹے بعد، مشتعل ہجوم نے ہمبنٹوٹا کے میداملانا میں راج پاکسے خاندان کے آبائی گھر کو نذر آتش کر دیا۔ ساتھ ہی راج پاکسے کے والدین کے موم سے بنے دو مجسمے بھی تباہ کر دیے یہی نہیں، بے قابو مظاہرین نے کئی رہنماؤں کے گھروں کو بھی آگ لگا دی، جس پر امریکا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ سری لنکا میں مظاہرین کی طرف سے وزراء کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے بعد غیر مستحکم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ناراض ہجوم نے پتلم ضلع میں حکمراں پارٹی کے ایم ایل اے سنتھ نشانت کے گھر پر بھی دھاوا بول دیا اور ان کی املاک، گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ زخمی حکومتی حامیوں کو لانے کے لئے فوجیوں کو دروازے کھولنے اور اسپتال میں داخل ہونے کے لیے زبردستی تالے توڑنے پڑے