Kalam e Iqbal.

Naats

آیۃ القران

اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۴)(سورۃ ھود)

اللہ ہی کے پاس تمہیں لوٹ کر جانا ہے، اور وہ ہر چیز کی پوری قدرت رکھتا ہے۔(۴)(آسان ترجمۃ القران)

حدیث الرسول ﷺ

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ ، وَيَثْبُتَ الْجَهْلُ ، وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ ، وَيَظْهَرَ الزِّنَا(بُخاری شریف: ۸۰)

حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ علامات قیامت میں سے یہ ہے کہ ( دینی ) علم اٹھ جائے گا اور جہل ہی جہل ظاہر ہو جائے گا ۔ اور ( علانیہ ) شراب پی جائے گی اور زنا پھیل جائے گا ۔

عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد رہتی ہیں/ اور جو یاد نہیں رہتیں

عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو مردوں کو اکثر یا د رہتی ہیں۔ -------------------------------------------------------------------------- إِنَّ كَيْدَ كُنَّ عَظِيمٌ (سورۃ یوسف، آیت:28) ترجمہ: عورتوں کی چال بہت خطرناک ہوتی ہے۔ مَثْنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰع (سورة النساء، آیت:3) ترجمہ: دو دو، تین تین، چار چار عورتوں سے نکاح کرو الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ (سورة النساء، آیت:34) ترجمہ: مرد، عورتوں کے نگران ہیں۔ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ (سورۃ النساء، آیت:11) ترجمہ: (وراثت میں ) مرد کے لیے دو عورتوں کے برابر حصہ ہے۔ نَاقِصَاتُ عَقْلٍ وَدِينِ(صحیح ابن حبان، رقم الحدیث 3323، اسنادہ صحیح) ترجمہ: عورتیں عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص ہوتی ہے۔ -------------------------------------------------------------------------- عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو مردوں کو اکثر یاد نہیں رہتیں۔ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (سورة النساء، آیت:19) ترجمہ: عورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ زندگی گزارو لِيُنفِقُ ذُو سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهِ (سورۃ الطلاق، آیت:7) ترجمہ: کشادگی والا اپنی کشادگی میں سے خرچ کرے اسْتَوصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث:1851 ، صیح لغیرہ ) ترجمہ: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کے بارے میں تم وصیت قبول کرو۔ رِفْقًا بِالْقَوَارِيرِ (مسند الحمیدی، رقم الحدیث: 1209، اسنادہ حسن) ترجمہ: (عورتیں شیشہ کی طرح ہیں) ان شیشوں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ۔ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لَأَهْلِهِ (ابن ماجہ 1977 صحیح لغيره ) ترجمہ: بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل وعیال کے لیے بہترین ہو۔

اہم مسئلہ

آخری دیدار کے لیے نماز جنازہ کے بعد میت کا منہ دیکھنا - اصل بات تو یہ ہے کہ چہرہ دیکھنا کوئی شرعی حکم نہیں ہے کہ اس کے لئے باقاعدہ اہتمام کیا جائے؛ تاہم اگر کوئی چہرہ دیکھنا چاہے تو نماز جنازہ سے قبل دکھانے کی اجازت ہے، نماز کے بعد نہ دکھایا جائے ؛ کیوں کہ اس میں دفن میں تا خیر لا زم آتی ہے، اور جہاں یہ رونمائی باقاعدہ رسم کی صورت اختیار کرلے وہاں اس پر روک ٹوک کرنی چاہئے۔(کتاب النوازل/ج:۶/ص:۵۹)

//