کتوں کی دوڑ میں ایک بار ایک چیتے کو شامل کیا گیا، لیکن حیرت...
Ummah Post
7 June, 2025

کتوں کی دوڑ میں ایک بار ایک چیتے کو شامل کیا گیا، لیکن حیرت کی بات یہ ہوئی کہ جب مقابلہ شروع ہوا تو چیتا اپنی جگہ سے ہلا بھی نہیں، اور کتے اپنی پوری کوشش سے مقابلہ جیتنے میں لگے رہے، جبکہ چیتا صرف دیکھتا رہا۔

جب مالک سے پوچھا گیا کہ چیتا دوڑ میں شامل کیوں نہیں ہوا، تو اس نے ایک دلچسپ جواب دیا:

"کبھی کبھار خود کو بہترین ثابت کرنا دراصل اپنی ہی توہین ہوتی ہے، ہر جگہ خود کو ثابت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ کچھ لوگوں کے سامنے خاموش رہنا ہی بہترین جواب ہوتا ہے۔"

"کتے، کتوں کے ساتھ ہی دوڑتے ہیں، شیر اور چیتے نہیں۔ اس لیے اگر ہمیں اپنے آپ پر یقین ہو کہ ہم بہترین ہیں، تو ضروری نہیں کہ ہم خود کو ثابت کرنے کے لیے کتوں کے ساتھ دوڑ لگائیں، بلکہ خاموشی اختیار کریں۔ ایسی کئی جگہیں ہیں جہاں خاموش رہنا ہی بہتر ہوتا ہے کیونکہ ایسی دوڑ میں شامل ہونا خود کی توہین ہے۔۔۔"

نوٹ: کتوں سے ہوشیار رہیں ⚠️🚫

Share this article
والدین کی خدمت کا صلہ
مضامین

والدین کی خدمت کا صلہ

بنی اسرائیل کا ایک یتیم بچہ ہر کام اپنی والدہ سے پوچھ کر ان کی مرضی کے مطابق کیا کرتا تھا۔ اس نے ایک خوبصورت گائے پالی اور ہر وقت اس کی دیکھ بھال میں مصروف رہتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک فرشتہ انسانی شکل میں اس بچے کے سامنے آیا اور گائے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ بچے نے قیمت پوچھی تو فرشتے نے بہت تھوڑی قیمت...