ملفوظ: صحبت کے آثار
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مول...
Ummah Post
9 June, 2025

ملفوظ: صحبت کے آثار

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*صحبت کے آثار*

ارشاد فرمایا کہ اگر اپنے اخلاق کی اصلاح کرنا ہے تو کسی ایسے شخص کی صحبت اختیار کیجئے جو اخلاقِ حمیدہ رکھتا ہو اور اس سے تعلق پیدا کیجئے اور اس کا اتباع کیجئے۔ یہ ہے علاج جس سے برے اخلاق دور ہوتے ہیں اور اچھے اخلاق پیدا ہوتے ہیں اور نرے پڑھنے پڑھانے سے یہ کام نہیں ہوسکتا۔ صحبت عجب چیز ہے، صحبت جب شرائط کے ساتھ یعنی معہ قصد تابعیت پائی جاوے تو ضرور مؤثر ہوتی ہے۔ تجربہ کرلیجئے کہ ایک غصیارا آدمی جو بات بات پر لوگوں سے لڑتا ہو چند روز ایک حلیم اور بردبار آدمی کے پاس بیٹھے تو اس میں حلم پیدا ہوجائےگا یا اس کے برعکس ایک حلیم اور سرد مزاج آدمی کسی غصیارے آدمی کے یا کسی حکومت والے کے پاس چند روز بیٹھے تو اس میں ضرور کچھ نہ کچھ تیزی اور گرمی پیدا ہوجاوے گی۔ حیا دار آدمی کے پاس بیٹھنے سے حیا، اور بے حیا آدمی کے پاس بیٹھنے سے بے حیائی، اور بک بک کرنے والے کے پاس بیٹھنے سے بک بک کرنا اور فضول گوئی، اور باوقار آدمی کے پاس بیٹھنے سے سکوت اور وقار پیدا ہوتا ہے۔ یہ آثار صحبت سے پیدا ہوتے ہیں، لکھنے پڑھنے اور کتابوں کے دیکھنے سے نہیں ہوتے۔

(السوق لاهل الشوق، مواعظ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۹۶)

Share this article
بچوں کو گالم گلوچ نہ دیں
مضامین

بچوں کو گالم گلوچ نہ دیں

بچہ یہ گالیاں کہاں سے سیکھتا ہے؟ سب سے . پہلے گھر سے سیکھتا ہے، جو باپ بات بات پر اپنی بیوی کو گالی دے رہا ہو، اپنے بچوں کو گالیاں دے رہا ہے، دوستوں کے ساتھ نجی مجلس اور موبائل پر ایسی زبان استعمال کر رہا ہو تو پھر یہ بچہ والد سے سیکھ رہے ہوتا ہے، یہ سمجھتا ہے گالی کوئی بری بات نہیں جو باپ بات بات م...