اپنے بچوں میں سخاوت اور ہمدردی کی عادت ڈالنے کے لیے انہیں ای...
Ummah Post
9 June, 2025

اپنے بچوں میں سخاوت اور ہمدردی کی عادت ڈالنے کے لیے انہیں ایک خوبصورت سا باکس تحفے میں دیں جس پر بڑے اور واضح حروف میں “صدقہ” لکھا ہو۔

انہیں نرمی سے سمجھائیں:

اگر روزانہ تمہیں 10 روپے ملتے ہیں، تو 9 روپے اپنے کام کے لیے رکھو اور 1 روپیہ اس “صدقہ باکس” میں ڈال دو۔

جب یہ باکس 10 دن میں 10 روپے سے بھر جائے، تو اپنے کسی غریب یا ضرورت مند دوست کو 10 روپے کی کوئی چیز لے کر دو۔ وقت کے ساتھ جب ان کی پاکٹ منی بڑھے، تو انہیں سمجھاتے رہیں کہ صدقے کی رقم بھی تھوڑی تھوڑی بڑھاتے جائیں۔

ان شاءاللہ! اس عمل سے ان کے دل میں دوسروں کا درد محسوس کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی، سخاوت اور ہمدردی ان کی فطرت بن جائے گی، اور وہ ایک حساس و نیک دل انسان بنیں گے۔

Share this article
علم نافع کی علامت
مضامین

علم نافع کی علامت

ایک سوال ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ علم نافع کی علامت کیا ہوتی ہے؟ جی ہاں نفع دینے والا علم بھی ہوتا ہے نبی علیہ السلام نے ہمیں دعاء سکھائی ہے: اللهم اني أعوذ بك من علم لا ينفع “اے اللہ ! میں پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دیتا ہو چناں چہ علم نافع کی دو علامتیں ہیں۔ پہلی علامت: بندے کو اس علم...