غزہ کے مظلوم اور محصور عوام کے حق میں نکالا گیا “قافلۂ صمود...
Ummah Post
12 June, 2025

غزہ کے مظلوم اور محصور عوام کے حق میں نکالا گیا “قافلۂ صمود” (قافلۂ استقامت) اپنی طویل مگر عظیم سفر پر رواں دواں ہے۔ یہ قافلہ آج صبح الجزائر سے تیونس پہنچ چکا ہے، اور اب تیونس کے تیسرے مرکزی پڑاؤ، صوبہ قابس میں قیام پذیر ہے۔ ان شاء اللہ کل یہ قافلہ لیبیا کی سرحد میں داخل ہوگا اور جمعرات تک مصر پہنچے گا۔

15 جون کو یہ قافلہ “گلوبل مارچ” کا حصہ بنتے ہوئے رفح کراسنگ کا رخ کرے گا، جہاں دنیا بھر سے جمع ہونے والے قافلے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

یہ عالمی تحریک دراصل غزہ کے طویل محاصرے، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، اور فلسطینی عوام کے حقِ آزادی و حیات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔

آئیے! اس کاروانِ حریت کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں👇

#قافلة_الصمود

Share this article
غلطی کا احساس دلانا
مضامین

غلطی کا احساس دلانا

نبی کریمﷺ کی تربیت کا ایک طریقہ یہ تھا کہ پہلے غلطی کا احساس دلاتے تھے، پھر نصیحت فرماتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ صحابہ کرام کی مجلس میں تشریف فرما تھے، ایک نوجوان مسجد میں داخل ہوا اور ادھر ادھر دیکھنے لگا، گویا کسی کی تلاش میں ہے، اسے رسول اللہﷺ دکھائی دئیے،وہ آپ کی طرف آیا اور کہنے لگایا رسول اللہﷺ!...